• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

امیتابھ بچن اور عامر خان ایک فلم میں اکٹھے؟

شائع August 17, 2016

امیتابھ بچن اور عامر خان نے اب تک کسی فلم میں اکٹھے کام نہیں کیا مگر لگتا ہے کہ اب یہ دونوں سپراسٹارز ایک پراجیکٹ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ایسی اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ ان دونوں اسٹارز کو دھوم سیریز کے ڈائریکٹر وجے کرشنا اچاریہ اپنی نئی فلم ٹھگ میں کاسٹ کریں گے۔

اگرچہ عامر خان نے اس حوالے سے نہ تو تصدیق کی ہے اور نہ تردید، مگر انہوں نے امیتابھ کے ساتھ کام کرنے کے خیال پر جوش و خروش کا اظہار ضرور کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا " کون ہوگا جو لیجنڈری بگ بی کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتا؟ وہ ایسی شخصیت ہیں جنھیں میں اپنے آئیڈیل کے طور پر دیکھتا ہوں اور میں ان کا بڑا پرستار ہوں"۔

انہوں نے مزید کہا " اگر مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو یہ میرے لیے خواب کی تعبیر پانے جیسا ہوگا، مجھے توقع ہے کہ ایسا ہوگا اور جب بھی ایسا ہوگا آپ سب کو معلوم ہوجائے گا"۔

ٹھگ ایک ایکشن ایڈونچر فلم ہوگی جو یش راج فلمز کے بینر تلے تیار کی جائے گی۔

عامر خان اس وقت اپنی فلم دنگل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ امیتابھ کی فلم پنک کا ٹریلر گزشتہ دنوں سامنے آیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024