• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

آج کے مشہور فنکاروں کا بچپن

شائع August 17, 2016 اپ ڈیٹ May 24, 2020
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

لوگ اکثر اپنے پسندیدہ فنکاروں کے بارے میں جاننے کے خواہشمند ہوتے ہیں خاص طور پر ان کے اس دور کے بارے میں جب وہ مشہور نہیں تھے یا بچے تھے۔

یعنی ہم میں سے بیشتر اپنے پسندیدہ ستاروں کے بچپن کی تصاویر دیکھنے کے خواہشمند ہوتے ہیں اور یہاں ہم نے ایسی ہی پاکستانی اور ناڈین اسٹارز کی بچپن کی ان دیکھی تصاویر کو جمع کیا ہے جو ان کے اپنے انسٹاگرام یا فیس بک پیجز پر موجود ہیں۔

امید ہے آپ کو یہ تصاویر پسند آئیں گی۔

علی ظفر

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکاری اور گلوکاری دونوں شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے علی ظفر کے بچپن کی یادگار تصویر، جس میں وہ اپنے والد کی گود میں ہیں۔

ماہرہ خان

A photo posted by Instagram (@instagram) on

موجودہ عہد کی مقبول ترین پاکستانی اداکارہ کے لیے اگر کسی کا نام لیا جائے تو یقیناً بیشتر افراد کی زبان پر ماہرہ خان کا ہی نام آئے گا اور وہ بچپن میں کیسے نظر آتی تھیں اس کا ثبوت یہ تصویر ہے۔

مایا علی

A photo posted by Instagram (@instagram) on

مایا علی کا نام پاکستانی ڈرامے دیکھنے والوں کے لیے غیر معروف نہیں بلکہ 2015 سے تو وہ اپنے عروج پر ہیں، دیار دل، میرا نام یوسف ہے اور اب من مائل جیسے ڈراموں سے انہوں نے اپنی صلاحیت کو منوا لیا ہے اور اب فلمی دنیا کا بھی حصہ بن گئی ہیں۔

عمران عباس

A photo posted by Instagram (@instagram) on

پاکستانی ڈراموں ، ماڈلنگ وغیرہ کے بعد بولی وڈ میں اپنا نام بنانے کی کوشش کرنے والے عمران عباس کے بچپن کی یادگار تصویر۔

سجل علی

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ سجل علی کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں اور ان کی بہن کے ہمراہ اس پیاری تصویر میں سجل علی کون ہیں وہ پہچاننا آپ کا کام ہے۔

احد رضا میر

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ یقین کے سفر سے کیرئیر کے سفر کو شروع کرنے والے اداکار اس وقت پاکستان میں کتنے مشہور ہیں۔

مہوش حیات

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ماڈل و اداکارہ مہوش حیات کی اپنے بھائی کے ہمراہ ایک یادگار تصویر جسے انہوں نے کافی عرصے قبل اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کیا تھا اور اس کو دیکھ کر انہیں پہچاننا لگ بھگ ناممکن ہی ہے۔

ہانیہ عامر

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ہانیہ عامر کافی حد تک اب بھی اپنے بچپن جیسی ہی نظر آتی ہیں۔

ماورا اور عروہ حسین

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ان دونوں بہنوں کی شہرت میں کوئی شبہ نہیں، عروہ ٹیلیویژن ڈراموں کے ساتھ ساتھ پاکستانی فلموں کا بھی حصہ بن رہی ہیں جبکہ ماورا پاکستانی چینیلز میں شہرت حاصل کرنے کے بعد اب بولی وڈ میں اپنے کیرئیر کو آگے بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں، ماورا حسین نے رواں سال دوستی کے عالمی دن (7 اگست) کو اپنی، عروہ اور اپنے بھائی یزدان کے بچپن کی اس تصویر کو انسٹاگرام پر شیئر کیا۔

عائزہ خان

A photo posted by Instagram (@instagram) on

پیارے افضل سمیت متعدد سپر ہٹ ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والی عائزہ خان شادی کے کافی عرصے بعد اب دوبارہ شوبز کی دنیا میں سرگرم ہورہی ہیں، بچپن میں وہ موجودہ دور کے مقابلے میں کتنی مختلف تھیں، یہ بات اس تصویر سے معلوم ہوجاتی ہے۔

صنم سعید

A photo posted by Instagram (@instagram) on

صنم سعید پاکستانی ٹیلیویژن کا معروف نام ہیں اور لگتا ہے کہ بچپن سے ہی انہیں اداکاری کا شوق تھا، جس کا اظہار ان کی اس تصویر سے ہوتا ہے۔

سارہ خان

A photo posted by Instagram (@instagram) on

مختلف ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ سارہ خان کا بچپن ایسا تھا۔

حمزہ علی عباسی

حمزہ علی عباسی کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں اور والد کے ہمراہ ان کی یہ تصویر یقیناً آپ کو پسند آئے گی۔

شاہ رخ خان

A photo posted by Instagram (@instagram) on

بولی وڈ کے بادشاہ یعنی شاہ رخ خان بچپن میں کیسے تھے وہ آپ ان کی جانب سے شیئر کردہ اس انسٹاگرام ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔

کرینہ کپور خان

A photo posted by Instagram (@instagram) on

یہ نام کسی کے لیے نیا نہیں اور لگتا ہے بچپن سے ہی کرینہ کپور کو کیمرے کے سامنے پوز کرنے کا شوق تھا۔

رنبیر کپور

رنبیر کپور اور ان کی بہن اپنے والد رشی کپور کے ساتھ۔

کترینہ کیف

A photo posted by Instagram (@instagram) on

بولی وڈ باربی ڈول اپنے بچپن میں بھی اب سے کچھ زیادہ مختلف نظر نہیں آتیں۔

جیکولین فرنانڈس

A photo posted by Instagram (@instagram) on

سری لنکا سے بولی وڈ نگری میں آکر شہرت حاصل کرنے والی جیکولین فرنانڈس کے بچپن کی یادگار تصویر جس میں وہ اپنی ماں کے ہمراہ سالگرہ منا رہی ہیں۔

انوشکا شرما

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کیا آپ اس تصویر میں موجود بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ جی یہ معروف بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما ہیں۔

ارجن کپور اور سونم کپور

A photo posted by Instagram (@instagram) on

بولی وڈ اسٹار انیل کپور کی بیٹی اور معروف اداکارہ سونم کپور اور ان کے کزن ارجن کپور کے بچپن کی یادگار تصویر، جو سونم کپور نے چند ہفتے پہلے ارجن کپور کی سالگرہ کے موقع پر شیئر کی۔

علینا ڈی کروز

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تیلگو اور تامل فلم انڈسٹری سے بولی وڈ کا رخ کرنے والی علینا ڈی کروز برفی، میں تیرا ہیرو اور رستم جیسی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔ اپنے بچپن کی اس تصویر میں انہوں نے اپنے چھوٹے بھائی کو گود میں اٹھا رکھا ہے۔

پرینیتی چوپڑا

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کیا آپ اس تصویر میں بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ یقیناً مشکل ہوگا تو ہم ہی بتا دیتے ہیں کہ یہ بولی وڈ اسٹار پرینیتی چوپڑا ہیں جن کو ان کے والد نے گود میں اٹھا رکھا ہے۔

عالیہ بھٹ

A photo posted by Instagram (@instagram) on

موجودہ میں تیزی سے ابھرنے والی اداکارہ عالیہ بھٹ کی اپنی والدہ کے ہمراہ یادگار تصویر جو انہوں نے گزشتہ ماﺅں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کی۔

زرین خان

A photo posted by Instagram (@instagram) on

سلمان خان کے ہمراہ ویر سے اپنے بولی وڈ کیرئیر کا آغاز کرنے والی زرین خان کے بچپن کی والدہ کے ہمراہ یادگار تصویر۔

رنویر سنگھ

A photo posted by Instagram (@instagram) on

رنویر سنگھ صف اول کے ہیروز میں جگہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں مگر لگتا ہے کہ بچپن میں وہ اکشے کمار کے پرستار تھے جس کا ثبوت انسٹاگرام پر ان کی جانب سے شیئر کی گئی یہ تصویر ہے۔

ورون دھون

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ورون دھون نے بولی وڈ میں فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر سے ڈبیو کیا اور اب کافی مصروف ہوچکے ہیں، ان کی یہ تصویر سلمان خان نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کی۔

امیتابھ بچن

امیتابھ بچن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے بچپن کی ایک یادگار تصویر کو شیئر کرتے ہوئے آج سے اس کا موازنہ کیا تھا۔

ابھیشیک بچن

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اس تصویر میں ابھیشیک بچن اپنی بہن شویتا کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سلمان خان

بولی وڈ کے دبنگ خان نے بھی ٹوئٹر پر اپنے بچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کی، جس میں وہ اپنے بھائیوں کے ساتھ بائیں جانب کونے میں کھڑے ہیں۔

شردھا کپور

شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور بہت تیزی سے بولی وڈ میں اپنا نام بنارہی ہیں اور ان کی بیشتر فلمیں دیکھنے والوں کو پسند آئی ہیں، اس تصویر میں شردھا اپنی والدہ کے ہمراہ ہیں۔

ہرتیک روشن

بولی وڈ کے دو بڑے اسٹارز یعنی امیتابھ بچن اور ہرتیک روشن، ہرتیک بچپن سے ہی امیتابھ کے پرستار ہیں اور اس کا ثبوت ان کی یہ تصویر ہے۔

سوناکشی سنہا

سوناکشی سنہا کو بولی وڈ کی دبنگ اداکارہ بھی کہا جاتا ہے جو شاید ان کی ڈیبیو فلم دبنگ کی وجہ سے کہا جاتا ہے ، مگر ان کے والد شترو گن سنہا صحیح معنوں میں دبنگ شخصیت کے مالک تھے، جس کا اظہار سوناکشی کے بچپن کی اس یادگار تصویر سے بھی ہوتا ہے۔

پریانکا چوپڑا

ماضی میں مس ورلڈ رہنے والی پریانکا چوپڑا کے بچپن کی تصویر دیکھ کر انہیں پہچاننا لگ بھگ ناممکن ہے، آپ کا کیا خیال ہے؟

دپیکا پڈوکون

اس وقت بولی وڈ کی سرفہرست اداکاراﺅں کا ذکر ہو تو دپیکا پڈوکون کا نام اس میں ضرور شامل ہوگا، بچپن کی اس تصویر میں وہ اپنے والد کے ہمراہ ہیں، جبکہ نیچے والی تصویر میں دپیکا اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تبصرے (1) بند ہیں

Sobia Jan 18, 2018 08:07pm
Very nice information give in every news.most informative .I like very much

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024