• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ملک بھر سے 10 ارب کی منشیات پکڑلی گئی

شائع August 16, 2016

کراچی: انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 10 ارب روپے مالیت کی 6 اعشاریہ 9 ٹن منشیات پکڑ لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں 17 آپریشنز کیے گئے، جس دوران عالمی مارکیٹ میں تقریباً 10 ارب روپے مالیت کی منشیات قبضے میں لی گئی۔

پکڑی گئی منشیات میں ایک اعشاریہ ایک ٹن ہیروئن، 5 اعشاریہ 8 ٹن ہشیش اور 35 اعشاریہ 8 ٹن افیون شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 5 روزمیں 13 ارب 70 کروڑ کی منشیات برآمد

ترجمان کا کہنا تھا کہ کارروائیوں کے دوران 2 خواتین سمیت 20 منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کیا گیا، جن سے 4 گاڑیاں قبضے میں لی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ انسداد منشیات فورس نے لاہور، ملتان، سرگودھا اور پشاور میں خصوصی کارروائی کرتے ہوئے 5 مفرور ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: صحرا میں دفن 5 ٹن ہیروئن برآمد

منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، پشاور، کوہاٹ اور قلعہ عبد اللہ میں کی گئی۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا تھا کہ تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024