• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’امیتابھ کے ساتھ کام کرنا خواب پورا ہونے جیسا ہوگا‘

شائع August 15, 2016
بولی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور عامر خان — فوٹو/ اے ایف پی
بولی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور عامر خان — فوٹو/ اے ایف پی

بولی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مقبول عامر خان نے مستقبل میں میگا اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

رپورٹس ہیں کہ عامر خان اور امیتابھ بچن ایک ساتھ ہدایت کار ویجے کرشنہ اچاریا کی فلم ’ٹھگ‘ میں کام کریں گے تاہم جب عامر خان سے اس حوالے سے سوال کیا گیا تو انھوں نے نہ ہی ان خبروں کی تردید کی اور نہ ہی تصدیق کی۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق عامر خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ابھی اس فلم کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

تاہم عامر خان نے امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کے خیال کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’امیتابھ بچن ایک ایسی شخصیت ہیں جن سے میں ہمیشہ ہی کافی متاثر رہا ہوں، میں ان کا بہت بڑا مداح ہوں، ان کی فلمیں دیکھ کر بڑا ہوا ہوں، میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے، اگر مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو میرے لیے یہ ایک خواب پورا ہونے جیسا ہوگا، مجھے امید ہے ایسا ضرور ہوگا اور اگر ایسا ہوا تو میں خود سب کو بتاؤں گا‘۔

واضح رہے کہ عامر خان اور امیتابھ بچن نے اس سے قبل ایک ساتھ کسی فلم میں کام نہیں کیا، عامر خان ویجے کرشنہ اچاریا کے ساتھ ’دھوم 3‘ میں کام کرچکے ہیں جبکہ امیتابھ بچن نے ہدایت کار کے ساتھ اب تک کسی فلم میں کام نہیں کیا۔

عامر خان اس وقت اپنی فلم ’دنگل‘ میں مصروف ہیں جس میں وہ ایک پہلوان مہاویر سنگھ کی زندگی کو پیش کریں گے۔

’دنگل‘ رواں برس کرسمس پر سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024