• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مظفر آباد: باراتیوں کی بس کھائی میں جاگری، 22 افراد ہلاک

شائع August 14, 2016

مظفر آباد: آزاد کشمیر کے علاقے پلندری سے ہجیرہ جاتے ہوئے باراتیوں سے بھری مسافر بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 22 باراتی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق باراتی دولہن کو پلندری سے لے کر ہجیرہ واپس آ رہے تھے کہ بس جنجال ہل کے مقام پر 400 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔

مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو اپنی مدد آپ کے تحت کھائی سے نکالا، اور انھیں ہجیرہ اور راولاکوٹ کے ہسپتالوں میں منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق بس میں 40 سے 50 افراد سوار تھے جن میں سے زیادہ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم فوری طور پر حادثے کہ وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024