آرمی چیف کی خدمات کا اعتراف، عامر خان نے بیلٹ پیش کردی
اسلام آباد: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے دارالحکومت اسلام آباد میں پاک آرمی کے چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کے دوران انھیں ملک میں امن و امان کے قیام کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کے اعتراف میں ورلڈ باکسنگ کونسل کے صدر کی جانب سے چیمپئن شپ بیلٹ پیش کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق جنرل راحیل شریف سے ملاقات ترتیب دینے پر عامر خان نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ اور ورلڈ باکسنگ کونسل (ڈبلیو بی سی) کے صدر ماریشیو سلیمان کا شکریہ ادا کیا۔
Honouring @General_raheel if with the @wbcboxing belt. Big thanks to @AsimBajwaISPR & @wbcmoro #PeaceHonour pic.twitter.com/9da20gwR7N
— Amir Khan (@amirkingkhan) August 14, 2016
آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید کہا گیا کہ 'پاکستان میں سیکیورٹی اور امن کے قیام کے لیے جنرل راحیل شریف کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے' عامر خان نے انھیں چیمٌئن شپ بیلٹ پیش کی۔
عامر خان کی جانب سے پیش کی جانے والی بیلٹ پر پاکستان اور برطانوی پرچموں کے ہمراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف، بالسنگ کے لیجنڈ محمد علی اور خود عامر خان کی تصاویر موجود ہیں۔