• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

14 اگست: 50 شہروں میں موبائل سروس معطل رکھنے کا فیصلہ

شائع August 13, 2016

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں سمیت ملک کے 50 شہروں میں 14 اگست کو موبائل فون سروس بند رکھنے کے احکامات جاری کردیے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 14 اگست بروز اتوار کو صبح 6 بجے سے سہ پہر 12 بجے جبکہ کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور مظفر آباد سمیت دیگر بڑے شہروں میں صبح 6 سے دوپہر 2 بجے تک موبائل فون سروس معطل رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل فون سروس بند رکھنے کے احکامات، امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر وزارت داخلہ کی درخواست پر جاری کیے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں سمیت ملک کے بڑے شہروں میں موبائل فون سروس اہم سیکیورٹی علاقوں کے 10 سے 15 کلو میٹر اطراف میں بند رہے گی، جبکہ باقی علاقوں میں سروس کی فراہمی جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اہم قومی مواقع پر ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھی جاتی رہی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے دور حکومت میں قومی تہواروں اور دیگر اہم مواقع پر امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اکثر موبائل فون سروس معطل کردی جاتی تھی، لیکن اب اس میں بڑی حد تک کمی آگئی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

SMH Aug 14, 2016 12:36pm
موٹرسایکل کی ڈبل سواری پر پابندی، موبایل فون نیٹ ورک بند، انٹرنیٹ بند، دیوار پر خاردار تار، اور ٹوں ٹوں گیٹ،،،حفاظتی حصار مکمل۔،،،

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024