• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

چین: پاور اسٹیشن میں دھماکے سے 21 افراد ہلاک

شائع August 11, 2016

بیجنگ: وسطی چین کے پاور اسٹیشن میں ہائی پریشر اسٹیم پائپ کے پھٹنے سے 21 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

امریکی خبر رساں ایجنسی ’اے پی‘ کے مطابق دھماکا چین کے شہر دنیانگ کے ایک پاور پلانٹ میں ہوا۔

ریسکیو ٹیمیں اور حکام دھماکے کی جگہ پر پہنچے جبکہ اسٹیم پائپ کے پھٹنے کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں خوفناک دھماکے میں متعدد ہلاکتیں

واضح رہے کہ چین کے صنعتی علاقوں میں اس طرح کے حادثات پیش آتے رہتے ہیں، جن کے باعث بھاری جانی و مالی نقصان ہوتا ہے۔

چین کی حکومت کی جانب سے ان حادثات سے بچنے کے لیے کئی اقدامات بھی اٹھائے گئے ہیں اور حادثات سے بچنے کی یہ کوششیں گزشتہ سال اس وقت تیز کردی گئی تھیں، جب مشرقی ساحلی شہر تیان جن کی کیمیکل فیکٹری میں متعدد دھماکوں میں فائر فائٹرز اور پولیس اہلکاروں سمیت 173 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: چین: ایئر پورٹ پر دھماکے میں متعدد افراد زخمی

یہ واقعہ چین کے صنعتی علاقوں میں پیش آنے والے بدترین واقعات میں سے ایک تھا۔

رواں سال جون میں بھی وسطی چین کی ایلومینیم ریفائنری میں پیش آنے والے حادثے میں 11 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024