• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کوہاٹ: غیرت کے نام پر کزن کے ہاتھوں لڑکی قتل

شائع August 10, 2016

کوہاٹ: صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ کے علاقے جنگل خیل میں ایک لڑکی کو اس کے کزن نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم اپنی آنٹی کے گھر گیا اور ان کی بیٹی پر بدکاری کا الزام لگایا، بعدازاں اس نے اپنی کلاشنکوف نکالی اور فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں لڑکی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔

لڑکی کی لاش کو پولیس نے کوہاٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا اور بعدازاں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:شکارپور: غیرت کے نام پر بھائی کے ہاتھوں بہن قتل

جنگل خیل پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی۔

ایک اور واقعے میں نامعلوم افراد نے لیبر کالونی میں محمد اصغر نامی مزدور کو قتل کردیا، تاہم قتل کی وجوہات کا فوری طور پر تعین نہیں کیا جاسکا۔

ریاض محمد شہید پولیس نے چوکیدار اسپین بادشاہ کی شکایت پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی: غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی قتل

دوسری جانب کوہاٹ پولیس نے ایک آپریشن کے دوران قتل کے مقدمات میں مطلوب 3 اشتہاری ملزمان شمیت 33 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا، جن میں 2 کلاشنکوفیں، 3 رائفلز، 2 شاٹ گنز، 4 گن، 6 پستولیں اور 7 کلوگرام حشیش شامل تھا۔

گرفتار ہونے والے مفرور ملزمان میں سنجید خان، محمد خان اور محمد بلال شامل ہیں۔

یہ خبر 10 اگست 2016 کے ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024