• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

14 اگست سے پی آئی اے کی پریمیئر سروس کا آغاز

شائع August 9, 2016
پریمیئر سروس کے لیے پی آئی اے نے انتہائی مہنگے داموں کرائے پر 3 ایئربس 330 طیارے حاصل کیے ہیں—۔ڈان نیوز
پریمیئر سروس کے لیے پی آئی اے نے انتہائی مہنگے داموں کرائے پر 3 ایئربس 330 طیارے حاصل کیے ہیں—۔ڈان نیوز

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) اپنی پریمیئر سروس کا آغاز کرنے جارہی ہے، جس کا افتتاح وزیراعظم نواز شریف 14 اگست کو کریں گے۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق پریمیئر سروس اسلام آباد سے لندن کے لیے اپنی پروازوں کا آغاز کرے گی۔

پریمیئر سروس کے لیے پی آئی اے نے سری لنکن ایئرلائنز سے انتہائی مہنگے داموں کرائے پر 3 ایئربس 330 طیارے حاصل کیے ہیں۔

ان طیاروں کو نئے لوگو کے ساتھ پینٹ کردیا گیا ہے—۔ڈان نیوز
ان طیاروں کو نئے لوگو کے ساتھ پینٹ کردیا گیا ہے—۔ڈان نیوز

واضح رہے کہ یہ طیارے ویٹ لیز (wet lease) پر حاصل کیے گئے ہیں، یعنی ان طیاروں کو سری لنکن عملہ ہی آپریٹ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق ایئر بس 330 طیارہ ایک دن میں 11 گھنٹے فلائنگ کرے گا جبکہ یومیہ فلائنگ پر پی آئی اے کو 88 ہزار ڈالر فی طیارہ کرایہ ادا کرنا پڑے گا، اس طرح 3 طیاروں کا کرایہ یومیہ 2 لاکھ 64 ہزار ڈالر ہوگا۔

ان طیاروں کو نئے لوگو کے ساتھ پینٹ کردیا گیا ہے جبکہ طیارے پر خصوصی رنگ کرنے پر بھی پی آئی اے کو کروڑوں روپے خرچ کرنا پڑے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے پہلے ہی اربوں روپے کے خسارے کا شکار ہے، جبکہ ذرائع کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں بھی طیاروں پر اضافی اخراجات پر تنقید کی گئی تھی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Kamal KSA Aug 09, 2016 04:49pm
Better spent money on current fleet and management, rather renting more white elephants..we see the same 'white wash' approach in PIA now, like building unpopular roadways & orange lines!

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024