• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

مسلز بنانے کے لیے 7 منٹ کے اس معمول کو اپنالیں

شائع August 6, 2016 اپ ڈیٹ January 2, 2017
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

اگر آپ ملازمت کرتے ہوں یا اپنا کوئی کام، جم جانے کے لیے وقت نکالنا آسان نہیں ہوتا اور اس کے باوجود آپ مسلز یا جسم کو بہترین بھی بنانا چاہتے ہو تو کیا کریں؟

تو درحقیقت صرف 7 منٹ کی ورزش کو معمول بنالینے سے بھی آپ خود کو جسمانی طور پر فٹ اور مسلز کو بہترین بنا سکتے ہیں۔

اس حوالے سے طبی سائنس نے ایک فارمولہ مرتب کیا ہے جسے HICT کہا جاتا ہے۔

اس کا مطلب زیادہ شدت کی ورزش کرنا ہوتا ہے جس کا مقصد مسلز کی مضبوطی اور انہیں بڑھانا ہوتا ہے۔

اس کے لیے آپ کو 12 ورزشیں پوری شدت سے کرنا ہوں گی اور ہر ورزش کا دورانیہ 30 سیکنڈ ہونا چاہئے۔

ہر ورزش کے دوران 10 سیکنڈ کا وقفہ بھی لینا ضروری ہے۔

یہ کونسی ورزشیں ہیں یہ آپ نیچے ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں جس میں ہر ایک کو الگ الگ دکھایا گیا ہے، تاہم اگر ورزش کے بعد آپ کا دل تیز نہیں دھڑکتا تو اس کا مطلب ہے کہ آپ ٹھیک نہیں کررہے۔

اگر ممکن ہو تو ان ورزشوں کو دن میں 2 سے 3 بار دہرائیں ورنہ دن میں ایک بار 7 منٹ کا یہ معمول مسلز کو بنانے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024