• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سی پیک کے مغربی روٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی،ممنون حسین

شائع August 5, 2016

کوئٹہ: صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ پاک ۔ چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ میں ایک انچ بھی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور جو روٹ طے ہے وہی بنے گا۔

کوئٹہ کینٹ میں پہلی بلوچستان اوپن رائفل شوٹنگ کا افتتاح ممنون حسین نے نشانہ لگا کر کیا، تقریب میں اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت موجود تھی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ ملک میں بالعموم اور بلوچستان میں بالخصوص امن کی فضا بحال ہوئی ہے اور وہ جب بھی بلوچستان آئے ہیں انہیں ایک نئی امید نظر ائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اقتصادی راہداری منصوبہ: چین کی دلچسپی کیوں؟

ان کا کہنا تھا کہ پاک ۔ چین اقتصادی رہداری سے نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک کی تقدیر بدلنے کے ساتھ، ساتھ اس سے خطے کے ہمسایہ ممالک افغانستان، ایران اور ہندوستان تک کو معاشی فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ راہداری منصوبے کے مغربی روٹ کی تبدیلی کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا کرکے منصوبے کو متنازع بنا رہے ہیں، جو کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، مغربی روٹ میں ایک انچ بھی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور جو روٹ طے ہے وہی بنے گا۔

مزید پڑھیں: ‘پاک-چین اقتصادی راہداری سے ہندوستان کو بھی فائدہ ہوگا’

قبل ازیں صدر مملکت نے کوئٹہ کینٹ میں یادگار شہدا پر حاضری دے کر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں پاک فوج کے زیر اہتمام منعقدہ رائفل شوٹنگ مقابلوں میں ملک بھر سے 800 سے زائد نشانہ باز حصہ لے رہے ہیں، جس میں طالبات بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں۔

تقریب کے منتظمین کے مطابق یہ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی رائفل شوٹنگ چیمپئن شپ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024