• KHI: Maghrib 6:44pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:16pm Isha 7:37pm
  • ISB: Maghrib 6:22pm Isha 7:45pm
  • KHI: Maghrib 6:44pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:16pm Isha 7:37pm
  • ISB: Maghrib 6:22pm Isha 7:45pm

بلوچستان:کالعدم تنظیم کے 6 کارندوں کی گرفتاری کا دعویٰ

شائع August 4, 2016

کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کالعدم تنظیم کے 6 کارندے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

میر جمالی آڈیٹوریم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ گزشتہ رات کوئٹہ کے علاقے کلی شابو اور مغربی بائی پاس سے سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں کالعدم تنظیم ’یونائیٹڈ بلوچ آرمی‘ کے 6 کارندوں کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیم کے گرفتار کارندوں نے کوئٹہ میں ہونے والے دو اہم بم دھماکوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان سے افغان انٹیلی جنس کے 6 اہلکار گرفتار

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کو فراہم کی جانے والی ویڈیو کیسٹ میں 6 ملزمان کے اعترافی بیانات موجود ہیں، جس میں وہ کوئٹہ کے عالمو چوک اور سریاب کے علاقے میں ہونے والے بس بم حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر رہے ہیں۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ پورا ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، جبکہ بلوچستان میں ایک کمزور شورش ہورہی ہے جس کے خلاف بھرپور طاقت کا استعمال نہیں کیا جارہا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے میں ہندوستان کی خفیہ ایجنسی ’را‘ اور افغانستان کی ’این ڈی ایس‘ ملوث ہیں، جبکہ افغانستان میں را کے کیمپس موجود ہیں۔

وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں ماضی کی نسبت اب سیاسی جماعتیں انٹیلی جنس اداروں کی پشت پناہی کر رہی ہیں، جبکہ حکومت اور ادارے عسکریت پسندوں کے قومی دھارے میں شامل ہونے پر ناصرف خوش ہیں، بلکہ انہیں تمام بنیادی سہولیات بھی فراہم کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 مارچ 2025
کارٹون : 22 مارچ 2025