• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سلمان 'ریس 3' میں سیف کے کامیاب کردار پر قابض؟

شائع August 4, 2016
بولی وڈ اداکار سیف علی خان اور سلمان خان — فوٹو بشکریہ/ کوئی موئی
بولی وڈ اداکار سیف علی خان اور سلمان خان — فوٹو بشکریہ/ کوئی موئی

بولی وڈ اداکار سلمان خان طویل عرصے سے باکس آفس پر اپنی ہٹ فلموں سے راج کررہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ بولی وڈ ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز کی پہلی پسند بنتے جارہے ہیں۔

حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’سلطان‘ کی شاندار کامیابی کے بعد اب خبریں ہیں کہ دبنگ خان نے بولی وڈ کے نواب سیف علی خان کی کامیاب فلم سیریز ’ریس‘ کا کردار بھی حاصل کرلیا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق ہدایت کار عباس مستان نے اپنی فلم ’ریس‘ کے تیسرے حصے کے لیے سلمان خان سے رابطہ کیا ہے اور اداکار نے فلم میں کام کی حامی بھی بھر لی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سلمان خان بہت جلد ہدایت کار کبیر خان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے جس کے بعد وہ فلم ’ریس 3‘ میں کام کریں گے۔

مزید پڑھیں: 'دھوم 4' اور 'ریس 3' کے ولن سلمان خان؟

واضح رہے کہ 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ریس‘ میں سیف علی خان، اکشے کھنہ، بپاشا باسو، انیل کپور، سمیرا ریڈی اور کترینہ کیف نے مرکزی کردار ادا کیے تھے، اس فلم نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی اور سب نے ہی سیف کے اسٹائلش کردار کو بےحد پسند کیا تھا، فلم کی کامیابی کے بعد ہدایت کار نے اس کا سیکوئل بنانے کا ارادہ کیا تھا۔

2013 میں ’ریس 2‘ ریلیز کی گئی جس کی کاسٹ میں سیف علی خان کے ساتھ جون ابراہم، جیکولین فرنینڈز، انیل کپور، امیشا پٹیل اور دپیکا پڈوکون نے مرکزی کردار ادا کیے۔

اس حوالے سے بھی قیاس آرائیاں ہیں کہ سیف علی خان اپنی اہلیہ کرینہ کپور خان کے جلد ماں بننے کی وجہ سے کچھ عرصے کے لیے فلموں سے وقفہ لے رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ فلم ’ریس 3‘ میں کام نہیں کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024