• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

فرح خان کی اگلی فلم میں کوئی بڑا اسٹار نہیں

شائع August 4, 2016
بولی وڈ ہدایت کار فرح خان — فوٹو/ فائل
بولی وڈ ہدایت کار فرح خان — فوٹو/ فائل

بولی وڈ کی کامیاب کوریوگرافر، ہدایت کار اور اداکارہ فرح خان اپنی نئی فلم پر کام کرنے جارہی ہیں لیکن جو بات سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بن رہی ہے وہ یہ ہے کہ ان کی اگلی فلم میں کوئی بڑا اسٹار شامل نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ فرح خان ہمیشہ سے ہی ایسی فلمیں بناتی ہیں جن میں بولی وڈ کے نامور اداکار شامل ہوں جس میں شاہ رخ خان کا نام سب سے پہلے آتا ہے تاہم انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق فرح خان اس بار کچھ نیا کرنے جارہی ہیں۔

فرح کے مطابق وہ خواتین پر مبنی ایک فلم بنا رہی ہیں جس میں کوئی بڑا اسٹار شامل نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا، ’میں نے ایک چھوٹا سا اسکرپٹ تیار کیا ہے، جس میں کوئی بڑا اداکار نہیں، اس پراجیکٹ میں 2 لڑکیاں ہوں گی‘۔

مزید پڑھیں: فرح خان : بولی وڈ پر حکمران ہدایتکار

دیکھا جائے تو یہ ایک ایسا پراجیکٹ ہے، جس میں کوئی بڑا اسٹار موجود نہیں، اس لحاظ سے یہ کافی آسان ہوگا، تاہم فرح ایسا نہیں مانتی۔

فرح کا کہنا تھا کہ ان کے لیے کسی 100 کروڑ کے پراجیکٹ پر کام کرنا آسان ہے، لیکن 20 کروڑ کا پراجیکٹ وقت لے رہا ہے کیوں کہ اس میں کوئی بڑا اسٹار موجود نہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فلم میں کوئی نیا اداکار شامل نہیں کیا جارہا اور وہ ابھی فلم کا نام بھی نہیں بتائیں گی۔

فلموں میں کچھ مختلف کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’اسٹارز پراجیکٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اگر کوئی اسٹار نہیں ہوگا تو لوگ آپ کی اسکرپٹ کے بارے میں کئی بار سوال کریں گے لیکن اگر اسی اسکرپٹ میں بڑے اسٹارز شامل ہوجائیں تو کوئی آپ سے ایک سوال بھی نہیں پوچھے گا، اسی لیے بڑے اسٹارز والی فلموں میں کام کم کرنا پڑتا ہے‘۔

واضح رہے کہ فرح خان بولی وڈ میں اب تک کئی کامیاب اور بڑی فلمیں بنا چکی ہیں جن میں ’اوم شانتی اوم‘، ’میں ہوں نہ‘، ’تیس مار خان‘ اور ’ہیپی نیو ایئر‘ شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024