• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

عروہ نے ’رنگریزا‘ میں ثناء جاوید کی جگہ لے لی

شائع August 3, 2016
عروہ حسین—۔
عروہ حسین—۔

پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید فلم ’رنگریزا‘ کے ساتھ ڈیبیو کرنے جارہی تھیں تاہم انہوں نے گھریلو مسائل کی وجہ سے فلم میں کام کرنے سے معذرت کرلی اور اب ان کی جگہ عروہ حسین مرکزی کردار ادا کریں گی۔

فلم ’رنگریزا‘ میں گوہر رشید اور بلال اشرف بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

ان دونوں اداکاروں کی ایک ساتھ یہ تیسری فلم ہوگی۔ اس سے قبل دونوں نے ہدایت کار جمی کی فلم ’آپریشن 021‘ میں منفرد کردار ادا کیا تھا جبکہ دونوں فلم ’یلغار‘ میں بھی کام کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ثنا جاوید کی ڈیبیو فلم میں بلال اور گوہر بھی شامل

ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے فلم کے پروڈیوسر عثمان ملکانی نے بتایا کہ ’ہم نے عروہ کو فلم میں کاسٹ کرنے کے بارے میں زیادہ سوچا نہیں اور انھیں شوٹنگ سے کچھ گھنٹے قبل ہی سائن کیا، وہ ہماری فلم کے لیے کسی رحمت سے کم نہیں‘۔

عروہ حسین فلم کے سیٹ پر موجود ہیں
عروہ حسین فلم کے سیٹ پر موجود ہیں

عروہ نے بھی فلم میں اپنے کردار کی تصدیق کی اور بتایا کہ ’میں فلم کی شوٹنگ کا آغاز کرچکی ہوں‘۔

یہ بھی پڑھیں: ثنا جاوید بھی فلم میں کاسٹ

انہوں نے اپنے کردار کے حوالے سے بتایا کہ وہ اس فلم میں ریشمی نامی ایک خوبصورت لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں۔

فلم ’رنگریزا‘ موسیقی پر مبنی ہے جس میں کلاسیکل قوالی اور پاپ میوزک کے ساتھ ساتھ رومانوی کہانی کو بھی شامل کیا جائے گا۔

فلم کا اسکرپٹ اختر قیوم نے لکھا ہے جبکہ اس کی ہدایات عامر محی الدین دیں گے۔

فلم کی شوٹنگ کا آغاز کراچی میں کیا جاچکا ہے جبکہ اس کے گانے پاکستان کے دوسرے علاقوں میں شوٹ کیے جائیں گے۔

فلم ’رنگریزا‘ اگلے سال ریلیز کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024