• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

پاک سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمتیں 3 فیصد بڑھا دیں

شائع August 2, 2016

کراچی: پاک سوزوکی موٹر کمپنی (پی ایس ایم سی) نے اپنی تمام ماڈلز کی کاروں کی قیمتوں میں تین فیصد یعنی 20 ہزار سے 30 ہزار روپے فی یونٹ تک اضافے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اضافے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے تاہم اب اس کے بعد نئی مہران وی ایکس آر (پیٹرول) اور وی ایکس آر (سی این جی) کی قیمتیں بالترتیب 7 لاکھ 3 ہزار اور 7 لاکھ 73 ہزار روپے ہو گئی ہیں۔

سوزوکی راوی کی نئی قیمت 6 لاکھ 67 ہزار جب کہ سوزوکی کلٹس (سی این جی) کی نئی قیمت 11 لاکھ 90 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

یہ بلاگ پڑھیں: سوزوکی مہران کو خدا حافظ کہنے کا وقت آگیا؟

اسی طرح سوزوکی سوئفٹ (اے ٹی) کی نئی قیمت 14 لاکھ 63 ہزار روپے جب کہ ویگن آر (وی ایکس ایل) کی نئی قیمت 10 لاکھ 49 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال اس سے قبل بھی سوزکی نے ویگن آر کی قیمت میں دو فیصد کر چکی ہے۔

آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد نے گاڑیوں کی قیمت میں اس اضافے کو نئی آٹو پالیسی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔


نوٹ: خبر میں اس سے قبل سوزوکی کلٹس کی قیمت غلطی سے 7 لاکھ 73 ہزار روپے لکھی گئی تھی۔ اب اس غلطی کو درست کر دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024