• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

چینی کی قیمت میں 8 روپے فی کلو تک اضافہ

شائع August 1, 2016

کراچی: شوگر مافیا نے ایک بار پھر چینی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے بھاری منافع کمانا شروع کردیا۔

شوگر مافیا نے حکومت سے اربوں روپے کی سبسڈی لینے کے بعد راتوں رات چینی کی قیمتیں 8 روپے فی کلو تک بڑھادی ہیں۔

چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر اجناس منڈی کے تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت کو معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔

چینی کی قیمتوں میں چند روز کے دوران کئی گنا اضافے سے عوام بھی پریشان دکھائی دیتے ہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کا جینا روز بروز مشکل کرتی جارہی ہے، جبکہ عوام کی داد رسی کرنے والا کوئی نہیں ہے۔

دوسری جانب ملک میں بااثر شخصیات کی شوگر ملوں پر اجاراہ داری کے باعث مسابقتی کمیشن سمیت کئی ریگولیٹری ادارے ان شوگر ملز کے خلاف کوئی بھی ایکشن لینے سے گریزاں ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Ahmad Aug 01, 2016 07:27pm
it's right time to say goodbye to sugar because it's not good for any reason. Avoid it as much as you can. In return you will get a better health, fitness and will save few bucks too.

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024