• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فلسطین: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید ایک فلسطینی ہلاک

شائع July 31, 2016

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے مزید ایک نہتے فلسطینی شہری کو ہلاک کردیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے فوجی ترجمان نے ایک جاری بیان میں کہا کہ مذکورہ شخص فلسطین کے علاقے نابلوس میں قائم ایک چیک پوسٹ کے قریب سے گزررہا تھا۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی بہن بھائی قتل

ترجمان نے دعویٰ کیا کہ فلسطینی شہری نے کار سے باہر نکل کر چوکی کے قریب کھڑے اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملہ کیا تھا جس کو روکنے کیلئے اسرائیلی فوجیوں نے اس پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

واقعہ میں کسی اسرائیلی فوجی کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ اسرائیلی حکام کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آتا رہا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فلسطینی مسلح تھے تاہم واقعات کے عینی شاہدین کے مطابق اور منظر عام پر آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے جن فلسطینی شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا وہ غیر مسلح تھے۔

یہ بھی پڑھیں: انتہا پسند یہودیوں نے 18 ماہ کا فلسطینی بچہ زندہ جلادیا

یاد رہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے گذشتہ سال سے جاری تنازع میں اب تک 206 نہتے فلسطینی شہریوں کو ہلاک کردیا ہے جن میں بیشتر تعداد نہتی خواتین اور معصول بچوں کی ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ اس دوران 2 غیر ملکی سیاحوں سمیت ان کے 33 اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہوئے جبکہ 140 اسرائیلی فوجیوں کے زخمی ہونے کی غیر مصدقہ اطلاعات بھی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024