• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

امریکا میں گرم ہوا کے غبارے کو حادثہ، 16 افراد ہلاک

شائع July 30, 2016

آسٹن: امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر لاک ہارٹ میں گرم ہوا کے غبارے میں آگ لگنے کے باعث گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق کلیڈ ویل کاؤنٹی شیرف ڈینیئل لاء کا کہنا تھا کہ اب تک حادثے میں کسے کے زندہ بچنے کے آثار نظر نہیں آرہے ہیں، جبکہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کی جارہی ہے۔

امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے آسٹن سے تقریباً 50 کلو میٹر جنوب میں گرم ہوا کے غبارے کو پیش آنے والے حادثے کی تو تصدیق کی گئی، لیکن اس میں سوار 16 افراد کی ہلاکت کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے حادثے میں ہلاکتوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں حادثے میں ہلاک ہونے والوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024