• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

آزاد کشمیر اسمبلی: ن لیگ، خواتین کی 4 نشستوں پر کامیاب

شائع July 29, 2016

مظفرآباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی 5 مخصوص نشتوں میں سے 4 پر مسلم لیگ ن نے کامیابی حاصل کرلی جس کے بعد ن لیگ کی مجموعی نشستوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے۔

مسلم لیگ ن کی سحرش قمر، نسیمہ خاتون، فائزہ امتیاز اور رفعت عزیز نے سات سات ووٹ حاصل کیے، پاکستان پیپلز پارٹی کی واحد کامیاب ہونے والی اُمیدوار شازیہ اکبر بھی 7 ووٹ لے کر ممبر اسمبلی منتخب ہوئیں۔

مسلم کانفرس کی مہرانسا کو 5 ووٹ سے شکت کا سامنا کرنا پڑا جبکہ جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کی نبیلہ ارشاد کو ایک ووٹ ملا شہناز زیب کوئی ووٹ حاصل نہ کرسکیں۔

مزید پڑھیں: اس دن کے منتظر ہیں جب کشمیر بنے گا پاکستان، نواز شریف

مسلم لیگ ن کی اتحادی جماعت جے کے پی پی کے ممبر اسمبلی سردار خالد ابراہیم نے نبیلہ ارشاد کو ووٹ دیا جبکہ مسلم لیگ ن کے 3 ووٹ پیپلز پارٹی کی امیدوار شازیہ اکبر کو پڑے، نو منتخب اراکین اسمبلی نے خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے ہونے والے انتخابات میں ووٹ ڈالے۔

مسلم کانفرس کی الیکشن میں شکت کے بعد قائد حزب اختلاف کے عہدے کے لیے سردار عیتق احمد خان اور چوہدری عبدالمجید کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے گذشتہ ہفتے ہونے والے انتخابات کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے 31 نشستوں پر میدان مارا تھا۔

قیاس آرائیاں تھیں کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں مینڈیٹ تقسیم ہوگا ، لیکن مسلم لیگ (ن) نے اپنی بڑی حریف جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو زیادہ تر اضلاع میں شکست سے دوچار کیا تھا۔

ضلع پونچھ کی 10 نشستوں میں سے 9 پر مسلم لیگ (ن) یا ان کے اتحادی جے کے پی پی کو کامیابی حاصل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ نے میدان مار لیا

ضلع کوٹلی کے 5 میں سے 3 حلقوں میں مسلم لیگ (ن) کی برتری رہی۔

نتائج کے مطابق مظفرآباد ڈویژن کی 7 نشستیں مسلم لیگ (ن) نے حاصل کیں۔

پاکستان میں کشمیری پناہ گزینوں کے 12 حلقوں میں سے 9 پر مسلم لیگ (ن)، 2 پر پی ٹی آئی اور ایک پر پیپلز پارٹی کو کامیابی حاصل ہوئی۔

دوسری جانب سندھ سے 2 نشستیں حاصل کرنے والی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) کو بھی اتنخابات میں بڑا جھٹکا لگا۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے 26لاکھ70ہزار شہری ان انتخابات میں حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل تھے۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ ختم

ریاستی اسمبلی کی 41 میں سے 12 نشستوں کے لیے پاکستان بھر سے 4لاکھ38ہزار8سو84 کشمیری شہریوں نے ووٹ کا حق استعمال کرنا تھا۔

یہ پہلی مرتبہ تھا کہ فوج نے آزاد جموں و کمشیر کے انتخابات میں غیر معمولی حصہ لیا، فوج اور پولیس کے اہلکاروں کو پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات کیا گیا تھا اور کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے بغیر کسی کو بھی پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے کی اجازت نہیں تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024