• KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:40am
  • KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:40am

مراد علی شاہ کون ہیں؟

شائع July 29, 2016
قائم علی شاہ کے8سال وزارت اعلیٰ سنبھالنے کے بعد مرادعلی شاہ کو سی ایم کی کرسی دی گئی ہے — فوٹو:اے پی پی
قائم علی شاہ کے8سال وزارت اعلیٰ سنبھالنے کے بعد مرادعلی شاہ کو سی ایم کی کرسی دی گئی ہے — فوٹو:اے پی پی

سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، وہ 1962 میں کراچی میں پیدا ہوئے۔

مراد علی شاہ نے اپنے کیریئر کا آغاز 1986 میں واپڈا سے بطور جونیئر انجینئر کیا اور پہلی بار 2002 کے عام انتخابات میں جامشورو کے حلقہ پی ایس 73 سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے اور یوں ان کا سیاسی کیریئر شروع ہوا۔

وہ 2007 میں اور پھر 2014 کے ضمنی انتخابات میں بھی اسی نشست سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: مراد علی شاہ وزیر اعلیٰ سندھ منتخب

مراد علی شاہ سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کے مشیر بھی رہ چکے ہیں، 2013 کے عام انتخابات میں دہری شہریت رکھنے کی وجہ سے انہیں نااہل قرار دے دیا گیا تھا بعد ازاں انہوں نے اپنی کینیڈا کی شہریت ترک کی اور 2014 میں ضمنی انتخاب لڑ کر منتخب ہوگئے۔

مراد علی شاہ ماضی میں حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور کراچی فش ہاربر اتھارٹی میں بھی مختلف عہدوں پر کام کرچکے ہیں۔

مراد علی شاہ کے والد سید عبداللہ شاہ 1993 سے 1996 تک سندھ کے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں اور ان ہی کے دور میں متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف آپریشن ہوا تھا۔

وزیر اعلیٰ بننے سے قبل وہ صوبائی وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024