• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ہربھجن سنگھ کے گھر بیٹی کی پیدائش

شائع July 28, 2016
فوٹو / اے ایف پی
فوٹو / اے ایف پی

ہندوستانی کرکٹر ہربھجن سنگھ اور بولی وڈ اداکارہ گیتا بسرا کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق کرکٹر ہربھجن کی والدہ اوتار کور نے اس خبر کی تصدیق بھی کردی ہے۔

مزید پڑھیں: ہربھجن سنگھ اور گیتا بسرا کی شادی طے

واضح رہے کہ ہربھجن سنگھ نے بولی وڈ اداکارہ گیتا بسرا سے 29 اکتوبر 2015 کو شادی کی تھی۔

یہ دونوں 2007 سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے جس کے بعد انہوں نے اپنے رشتے کو آفیشل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہربھجن سنگھ کی شادی پر صحافیوں سے بدتمیزی، 4 گارڈز گرفتار

گیتا بسرا نے بولی وڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز 2006 میں عمران ہاشمی کی فلم ’دل دیا ہے‘ سے کیا تھا۔

اس کے بعد وہ 2007 میں عمران ہاشمی کے ساتھ ایک اور فلم ’دی ٹرین‘ میں نظر آئیں تھیں۔

ہربھجن سنگھ نے ہندوستان کی جانب سے 103 ٹیسٹ، 236 ون ڈے اور 28 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے۔ وہ ورلڈ کپ 2011 کی فاتح ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے۔

ہربھجن نے ٹیسٹ میچوں میں 417 وکٹوں کے ساتھ ساتھ 2 سنچریوں اور 9 نصف سنچریوں کی مدد سے 2ہزار 224 رنز بنائے ہیں اور ون ڈے میں 269 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024