• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بولی وڈ چھوڑنے کی خبروں پر نرگس فخری کا ردعمل

شائع July 28, 2016
بولی وڈ اداکارہ نرگس فخری — فائل فوٹو/ اے پی
بولی وڈ اداکارہ نرگس فخری — فائل فوٹو/ اے پی

ممبئی: بولی وڈ اداکارہ نرگس فخری سے متعلق خبریں گردش کررہی تھیں کہ اداکار ادے چوپڑا سے بریک اپ ہونے کے باعث انہوں نے بولی وڈ کو ہمیشہ کے لیے چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے، تاہم اداکارہ نے ان خبروں کی تردید کردی۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق 36 سالہ نرگس فخری کچھ روز قبل ہندوستان سے امریکا روانہ ہوئیں، ان کے جانے کے بعد افواہیں گردش کرنے لگیں کہ بولی وڈ کے کامیاب پروڈیوسر اور ہدایت کار ادتیہ چوپڑا کے چھوٹے بھائی ادے چوپڑا سے ان کا بریک اپ ہوجانے کی وجہ سے اداکارہ ڈپریشن کا شکار ہوگئی ہیں اور انہوں نے بولی وڈ کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ان افواہوں کا آغاز نرگس فخری کی فلم ’ہاؤس فل 3‘ کی پروموشن کے دوران ہوا، جب نرگس نے فلم کی تشہیر میں حصہ نہیں لیا اور اس کی وجہ اپنی خراب صحت بتائی۔

مزید پڑھیں: نرگس فخری پاکستان میں کام کی خواہشمند

واضح رہے کہ ادے چوپڑا اور نرگس فخری طویل عرصے سے ایک ساتھ تھے اور ان کی شادی کی خبریں بھی میڈیا میں گردش کررہی تھیں، تاہم نرگس نے ان پر کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا تھا۔

ادے چوپڑا سے بریک اَپ کے بعد اب نرگس فخری کے بولی وڈ چھوڑنے کی خبروں نے جنم لے لیا تاہم اداکارہ نے ٹوئٹر پر ان تمام افواہوں کی تردید کردی۔

نرگس کا کہنا تھا کہ ’میں امریکا میں اپنا پراجیکٹ مکمل کررہی ہوں اور کچھ ہی ہفتوں میں اپنی فلم ’بنجو‘ کی تشہیر کے لیے واپس آؤں گی، میرا بولی وڈ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں اور یہ تمام افواہیں بےبنیاد ہیں‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024