• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

انگلش کوچ، ثقلین سے دوبارہ معاہدے کے خواہش مند

شائع July 27, 2016
ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کرنے کے بعد معین علی نے 5 وکٹیں حاصل کیں—فوٹو: اے ایف پی
ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کرنے کے بعد معین علی نے 5 وکٹیں حاصل کیں—فوٹو: اے ایف پی

مانچسٹر:انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ٹریور بیلس نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بہترین نتائج کے بعد ثقلین مشتاق کے ساتھ رواں سال میں دوبارہ معاہدے کرنے کا ارادہ ظاہرہ کردیا ہے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے دوسرا کے موجد ثقلین مشتاق کی خدمات ابتدائی طور پراولڈ ٹریفورڈ میں دوسرے ٹیسٹ کے لیے حاصل کی تھیں۔

انگلینڈ ٹیم رواں سال طے شدہ شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش اور ہندوستان کا دورہ کرے گی اور بیلس بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ اینڈریو اسٹراس سے مذکورہ دوروں کے لیے اسپن باؤلنگ کو زیادہ کارآمد بنانے کے لیے ثقلین مشتاق سے معاہدے پر بات کریں گے۔

گارجین کی رپورٹ کے مطابق بیلس کا کہنا تھا کہ 'معین علی اور عادل رشید دونوں ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے لطف اندوز ہورہے ہیں اور اس کے نتائج بھی مثبت آئے ہیں اور ہماری نظریں ان سے دوبادہ فائدہ اٹھانے پر مرکوز ہوں گی'۔

معین علی نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کی تھیں تاہم عادل رشید میچ کا حصہ نہیں تھے۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ کی مدد کیلئے ثقلین مشتاق مانچسٹر میں

انگلش ٹیم کے ہیڈ کوچ بیلس، معین علی کی باؤلنگ میں بہتری کو دیکتھے ہوئے ثقلین مشتاق کی خدمات ہندوستان اور بنگلہ دیش کے دورے کے لیے بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں جہاں اسپنر مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 'بہت زیادہ اسپیشلسٹ کوچز ضروری نہیں ہوتے، مجھے یقین ہے کہ انھوں نے ایک یا دو ایسی چیزیں بتائی ہیں جو زیادہ اہم تھی اسی لیے ہم سمجھتے ہیں کہ معین اور عادل دونوں کو بین الاقوامی کرکٹ میں بہتری کی ضرورت ہے'۔

ثقلین مشتاق نے 1995 سے 2004 تک پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی اور بین الاقوامی طورپر 496 وکٹیں حاصل کیں۔

ثقلین نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ 2004 میں ہندوستان کے خلاف کھیلا تھا جب وریندرسہواگ نے 309 رنز کی یادگار اننگز کھیلی تھی جبکہ ہندوستان نے اس میچ میں ایک اننگز اور 52 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024