• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

انڈین اداکارہ سارہ خان پاکستانی ڈرامے میں کاسٹ

شائع July 27, 2016
سارہ خان — فوٹو بشکریہ بولی وڈ لائف
سارہ خان — فوٹو بشکریہ بولی وڈ لائف

پاکستان کے کسی ٹیلی ویژن چینیل کے ڈرامے میں پہلی بار کوئی انڈین اداکارہ مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوگئی ہے۔

انڈین چینیل کلرز کے مشہور ڈرامے ' کوچ' میں کام کرنے والی سارہ خان اے آر وائی ڈیجیٹل پر جلد نشر ہونے والے ڈرامے ' یہ کیسی محبت ہے' میں کام کرتی نظر آئیں گی۔

بولی وڈ لائف کے مطابق اس ڈرامے میں سارہ خان کے ہمراہ اداکار نور حسن مرکزی کردار ادا کریں گے۔

اس سے پہلے متعدد پاکستانی اداکار جیسے فواد خان، ماہرہ خان، ماورا حسین، سجل علی اور مومل شیخ وغیرہ تو ملکی ڈراموں میں شہرت حاصل کرنے کے بعد بولی وڈ میں جگہ بنارہے ہیں مگر یہ پہلی بار ہے کہ کوئی انڈین اداکارہ پاکستانی ڈراموں مین کام کرنے کے لےی تیار ہوئی ہے۔

اس ڈرامے میں کام کرنے کے لیے سارہ خان بہت جلد پاکستان آئیں گی۔

وہ اس سے قبل ایک پاکستانی ٹیلی فلم تجھ سے ہی رابطہ میں کام کرچکی ہیں مگر اب پہلی بار وہ پوری سیریل کررہی ہیں۔

بھوپال سے تعلق رکھنے والی سارہ خان نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا " پاکستانی ڈرامے میں کام کرنے میرے لیے اعزاز کی بات ہے، پاکستان میں ڈراموں کو انڈیا کی طرح ایک حد تک محدود نہیں کیا جاتا، درحقیقت پاکستانی ڈراما انڈسٹری انڈیا سے بڑی ہے اور میں وہاں کام کرنے کے خیال سے بہت زیادہ پرجوش ہوں"۔

سارہ خان جس ڈرامے میں کام کرین گی، اس کی پروڈیوسر ثناءشاہ نواز ہیں جبکہ ہدایات عابد رضا دیں گے، جس کی شوٹنگ اگست یا ستمبر میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024