• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm

مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ نامزد

شائع July 27, 2016

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صوبہ سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ کیلئے مراد علی شاہ کی نامزدگی کا اعلان کردیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ کے ذریعے قائم علی شاہ کی جگہ مراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ سندھ کے عہدے کیلئے نامزد کرنے کا پیغام دیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے وزارت اعلیٰ کیلئے مراد علی شاہ کی نامزدگی کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ مراد علی شاہ اس وقت سندھ کے وزیر خزانہ ہیں اور وہ سید قائم علی شاہ کی جگہ وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالیں گے جو 3 مرتبہ وزیراعلیٰ سندھ کے منصب پر فائز رہ چکے ہیں۔

قائم علی شاہ 1988، 2008 اور 2013 کے عام انتخابات کے بعد وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز ہوئے تھے۔

قائم علی شاہ سندھ کے واحد وزیر اعلیٰ ہیں جنہوں نے اپنی 5 سالہ مدت مکمل کی ہے اب پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے ان کو عہدے سے برطرف کرنے کے فیصلے کے بعد وہ دوسری دفعہ یہ ریکارڈ قائم کرنے سے محروم رہیں گے۔


کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024