• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

گھوٹکی میں قرآن پاک نذرِ آتش:احتجاج میں زخمی ہونیوالا ہندو چل بسا

شائع July 27, 2016

گھوٹکی: صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ایک ہندو کی جانب سے قرآن پاک کے نسخے کو مبینہ طور پر نذرِ آتش کرنے کے بعد مشتعل افراد کے احتجاج کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہونے والے ایک مقامی ہندو تاجر دیوان ستیش کمار نے دم توڑ دیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز گھوٹکی کے علاقے ڈہرکی کے ایک گاؤں مہراب سمیجو کی مقامی مسجد میں ایک ہندو امر لعل کے داخل ہوکر قرآن پاک کے نسخے کو نذرِ آتش کرنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

واقعے کے بعد گھوٹکی میں دکانیں مکمل طور پر بند اور کاروبارِ زندگی معطل ہے—۔فوٹو/حنیف سموں
واقعے کے بعد گھوٹکی میں دکانیں مکمل طور پر بند اور کاروبارِ زندگی معطل ہے—۔فوٹو/حنیف سموں

اس واقعے کی خبر ملتے ہی گھوٹکی کے علاقے میرپور ماتھیلو اور ڈہرکی سیمت دیگر علاقوں کے عوام سڑکوں پر نکل آئے اور نیشنل ہائی وے کو 6 گھنٹے تک بلاک رکھا، اس موقع پر مظاہرین نے ملزم کی گرفتاری، اس کے خلاف مقدمے کے اندراج اور ملزم کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: گھوٹکی: قرآن پاک کا نسخہ نذر آتش کرنے پر کشیدگی

مشتعل عوام نے سڑکوں پر ٹائر جلائے، ہندوؤں کی دکانوں میں توڑ پھوڑ کی، جبکہ مشتعل افراد کو پر امن کرنے کے لیے آنے والے ایس ایس پی سکھر امجد شیخ کی گاڑی پر بھی حملہ کیا گیا۔

عوام کے شدید احتجاج اور ضلع بھر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے بعد پولیس نے ملزم امر لعل کو گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف ڈہرکی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

قرآن پاک کو مبینہ طور پر نذرِ آتش کیے جانے کے واقعے کے بعد گھوٹکی میں کشیدگی پائی جاتی ہے—۔فوٹو/حنیف سموں
قرآن پاک کو مبینہ طور پر نذرِ آتش کیے جانے کے واقعے کے بعد گھوٹکی میں کشیدگی پائی جاتی ہے—۔فوٹو/حنیف سموں

مقامی ہندوؤں کا دعویٰ ہے کہ امر لعل کا ذہنی توازن درست نہیں، وہ منشیات کا عادی ہے، جس نے کچھ عرصہ قبل اسلام قبول کرلیا تھا۔

دوسری جانب مشتعل افراد کے احتجاج کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہونے والے ہندو تاجر نے آج بروز بدھ دم توڑ دیا، جو واقعے کے وقت اپنے ایک دوست انیواش کے ہمراہ میر پور ماتھیلو کے ایک ہوٹل میں چائے پی رہے تھے۔

یہ پڑھیں: توہین رسالت: دو عیسائیوں سمیت 3 افراد کو سزائے موت

ضلع گھوٹکی کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) مقصود احمد بنگش نے ڈان کو بتایا کہ گھوٹکی میں قرآن پاک کو مبینہ طور پر نذرِ آتش کرنے کے واقعے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے دوران زخمی ہونے والا 'ایک مقامی ہندو تاجر ہلاک ہوگیا'۔

ان کا کہنا تھا کہ رینجرز کی مدد سے پولیس علاقے کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جبکہ پولیس اور قانون نافذکرنے والے اہلکاروں نے رات کو چھاپوں کے دوران ضلع میں کشیدگی پھیلانے کے الزام میں 150 افراد کو گرفتار کرلیا۔

واقعے کے دوسرے روز بھی ڈہرکی، گھوٹکی، میرپور ماتھیلو اور خان پور مہر میں صورتحال کشیدہ ہے اور کاروبارِ زندگی معطل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: توہین رسالت ﷺپرپاکستان کا موقف واضح ہے، دفتر خارجہ

جمعیت علمائے اسلام (ف) سمیت دیگر مقامی رہنماؤں اور مذہبی جماعتوں نے ملزم کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب ہندو کمیونٹی نے مقامی صحافیوں سے گفتگو میں اپنی جان ومال کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔

ایس ایس پی بنگش نے بتایا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو حساس مقامات خصوصاً ہندوؤں کے رہائشی علاقے کے باہر تعینات کردیا گیا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Qalam Jul 27, 2016 01:14pm
جس نے جرم کیا ھے پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ھے اب قانون کے مطابق کاروائی ھو گی لیکن ایک بے گناہ کا قتل کیاگیاھےکیا یہ توہین قرآن نہی۔ ہماری قوم اللہ کے نام پر بے گناہوں پر ظلم کرتی ھی جو سراسر زیادتی ھے ۔ یہ رویہ قطعا اسلام کی خدمت نہی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024