• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اسد رؤف، باؤڈن ایلیٹ پینل سے باہر

شائع June 25, 2013

پاکستانی امپائر اسد رؤف۔ فائل فوٹو

پاکستانی امپائر اسد رؤف اور نیوزی لینڈ کے مشہور امپائر بلی بائوڈن کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایلیٹ پینل سے باہر کردیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے کیئے گئے اعلان میں دونوں امپائرز کی جگہ متبادل امپائرز کو پینل کا حصہ بنایا جائے گا۔

آج آنے والے فیصلے کے مطابق اسد اور ان کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کے امپائر بلی بائوڈن کو بھی الیٹ پینل سے باہر کردیا گیا ہے۔

بلی باؤڈن 2003 کے الیٹ پینل مین شامل تھے اور اس کے بعد انھوں نے 75 ٹیسٹ، 181 ون ڈے اور 19 ٹی ٹوئنٹی میچز میں امپائرنگ کی جبکہ اسد رؤف کو 47 ٹیسٹ، 98 ون ڈے اور 23 ٹی ٹونٹی میچ سپروائز کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

انڈین پریمیئر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزامات کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اسد رؤف کو چیمپیئنز ٹرافی کے امپائرنگ پینل سے باہر کر دیا تھا۔

ایلیٹ پینل میں ان دونوں کی جگہ شمولیت اختیار کرنے والوں میں آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بالر پال رائفل اور انگلینڈ کے سابق اسپنر رچرڈ لینگورتھ شامل ہیں جو پچھلے کچھ سالوں سے انٹرنیشنل کرکٹ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

پال رائفل نے امپائرنگ کا پیشہ 2009 سے چنا اور اب تک چار ٹیسٹ، تیس ون ڈے اور نو ٹی ٹوئنٹی میچز میں وہ امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں تاہم رچرڈ نے 2010 میں امپائرنگ جوئن کی اور وہ اب تک چار ٹیسٹ، سولہ ون ڈے اور ساتھ ٹی ٹونٹی میچز میں امپئرنگ کر چکے ہیں۔

ایلیٹ پینل میں ان دونوں امپائرز کے ساتھ ساتھ پاکستان کے علیم ڈار، کمار دھرماسینا، اسٹیو ڈیوس، میری ایراسمس، ٹونی ہل، ای این گولڈ، رچرڈ کیٹل برو، نیگل ایل لونگ، بروس آکسن فورڈ اور راڈ ٹکر شامل ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

ضیاء حیدری Jun 25, 2013 02:59pm
مستی اتنی مہنگی پڑے گی یہ تو پاکستانی امپائر اسد رؤف نے سوچا بھی نہ تھا-

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024