• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

یورپی یونین سے علیحدگی:’پاکستان سے تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا‘

شائع July 26, 2016

اسلام آباد: برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کا کہنا ہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی کا پاکستان، اور برطانیہ کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

برطانیہ کی نومنتخب وزیر اعظم تھریسا مے نے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کو ٹیلی فون کیا۔

وزیر اعظم نواز شریف نے تھریسا مے کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور باہمی تعلقات کے شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تھریسا مے کا وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنا برطانوی عوام کا ان پر اعتماد کا اظہار ہے، تھریسا مے کی قیادت میں برطانیہ مزید مستحکم ہوگا اور نئی قیادت کے تحت عالمی امور میں کردار ادا کرتا رہے گا۔

انھوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور عوام تھریسا مے کی پاکستان سے وابستگی کی قدر کرتے ہیں، برطانیہ پاکستان کا روایتی اتحادی، قریبی دوست اور آزمودہ شراکت دار ہے۔ جبکہ دوطرفہ تعلقات کے لیے قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔

تھریسا مے نے وزیراعظم نواز شریف کے جذبات پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، برطانیہ کا قابل بھروسہ اتحادی ہے، یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد بھی دونوں ملک دوطرفہ شراکت دار کے طور پر مل کر کام کرتے رہیں گے، جبکہ سلامتی سے متعلق امور میں پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے۔

برطانوی وزیر اعظم نے جمہوریت کے استحکام کے لیے پاکستان کا ساتھ دینے کا بھی عزم دہرایا اور کہا کہ برطانیہ، پاکستان کے جمہوری نظام کی بھرپور حمایت کرتا ہے، جبکہ پاکستان کی ترقی اور جمہوریت کا استحکام ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے پہلے بطور وزیر داخلہ پاکستان کا دورہ طے کیا تھا، مگر اب وہ برطانوی وزیر اعظم کی حیثیت سے دورہ پاکستان کی منتظر ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024