• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

لیڈی ڈیانا کی موت پر بات نہ کرنے پر شہزادہ ہیری کو 'افسوس‘

شائع July 26, 2016
لیڈی ڈیانا اور ان کے بیٹے شہزادہ ہیری —۔
لیڈی ڈیانا اور ان کے بیٹے شہزادہ ہیری —۔

لندن: برطانوی شہزادے ہیری کا کہنا ہے کہ انھیں آج بھی اپنی والدہ لیڈی ڈیانا کی موت سے متعلق بات نہ کرنے کا افسوس ہے۔

شہزادہ ہیری نے حال ہی میں کنسنگٹن محل میں ذہنی صحت کے حوالے سے ایک فلاحی تقریب کا انعقاد کیا جہاں انہوں نے کھیل سے تعلق رکھنے والے کئی نامور شخصیات کو بھی مدعو کیا۔

اس موقع پر شہزادہ ہیری نے اپنے ماضی اور ذہنی صحت کے مسائل کے حوالے سے اپنا تجربہ بھی شیئر کیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق تقریب کے دوران 31 سالہ شہزادے کا کہنا تھا کہ انھیں اپنی والدہ کے انتقال پر بات نہ کرنے کا افسوس ہے۔

شہزادہ ہیری کا کہنا تھا ’مجھے آج بھی افسوس ہے کہ میں نے اپنی زندگی کے 28 سال اپنی والدہ کی موت پر بات نہیں کی‘۔

ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ کسی کو بھی ذہنی مسائل ہوسکتے ہیں، اس سے رتبہ اور مالی پوزیشن کا کوئی تعلق نہیں۔

شہزادہ ہیری کی بچپن میں والدہ لیڈی ڈیانا کے ہمراہ تصویر—۔
شہزادہ ہیری کی بچپن میں والدہ لیڈی ڈیانا کے ہمراہ تصویر—۔

12 سال کی عمر میں اپنی والدہ کو ایک کار حادثے میں کھو دینے والے شہزادے ہیری نے کہا کہ ’ہر کسی کو ذہنی صحت کے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے، پھر چاہے آپ شاہی خاندان کے کوئی فرد ہوں، کوئی بڑے کھلاڑی ہوں، کسی وین کے ڈرائیور ہوں یا پھر ماں باپ‘۔

ہیری کے مطابق بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اگر آپ کے پاس نوکری ہے، مالی تحفظ ہے، فیملی ہے، گھر ہے تو آپ ذہنی صحت کے مسائل کو باآسانی حل کرسکتے ہیں۔

ہیری، جنہوں نے اپنے بھائی شہزادہ ولیم اور بھابی کیٹ مڈلٹن کے ساتھ مل کر اس فلاحی کام کا آغاز کیا ہے، نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ اس قسم کے مسائل کو چھپانے کے بجائے ان پر بات کیا کریں۔

واضح رہے کہ شہزادہ ہیری کی والدہ لیڈی ڈیانا کا انتقال 1997 میں 36 برس کی عمر میں ایک کار حادثے میں ہوا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024