• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

راولپنڈی: نفرت انگیز تقریر کے جرم میں 3 سال قید کی سزا

شائع July 25, 2016

راولپنڈی: پنجاب کے سابق وزیر داخلہ شجاع خانزادہ حملہ کیس کے مرکزی ملزم کو فورتھ شیڈول کیس میں جرم ثابت ہونے پر 3 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج رائے محمد ایوب مارتھ نے مذکورہ کیس کا فیصلہ سنایا۔

مزید پڑھیں: شجاع خانزادہ کی زندگی پر ایک نظر

سابق وزیر داخلہ پنجاب خود کش حملہ کیس کے مرکزی ملزم پر نفرت انگیز تقریر کرنے پر اٹک کے تھانہ رنگو میں 2015 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

نفرت انگیز تقریر کرنے پر محکمہ داخلہ پنجاب نے قاسم معاویہ کو گرفتار کرکے فورتھ شیڈول میں ڈالا تھا۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو 3 سال قید اور 40 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید 6 ماہ قید کاٹنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: شجاع خانزادہ حملے میں ملوث 4 'دہشت گرد' ہلاک

خیال رہے کہ پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ پر پنجاب کے علاقے اٹک میں ان کے گھر کے ساتھ واقع احاطے میں خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں شجاع خانزادہ سمیت 18 افراد ہلاک جبکہ 23 زخمی ہوئے تھے.

خودکش حملہ اتنا شدید تھا کہ عمارت کی چھت شجاع خانزادہ اور وہاں موجود دیگر افراد پر آن گری اور لاشوں کو کئی گھنٹوں بعد ملبے سے نکالا جا سکا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024