• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

ماہ نور بلوچ جوان اور حسین کیسے؟

شائع November 30, 2019 اپ ڈیٹ December 3, 2019
پاکستانی اداکارہ ماہ نور بلوچ — فائل فوٹو
پاکستانی اداکارہ ماہ نور بلوچ — فائل فوٹو

ماہ نور بلوچ پاکستان کی خوبصورت ترین اداکاروں میں شمار ہوتی ہیں۔

49 سالہ ماہ نور بلوچ پاکستان کے کئی کامیاب ڈراموں سے وابستہ رہیں، جن میں ’میرا سائیں 2‘ اور ’نور بانو‘ شامل ہیں۔

لوگوں کو یہ بات جان کر بے حد حیرت ہوتی ہے کہ ماہ نور نانی بھی بن چکی ہیں تاہم انہیں دیکھ کر ایسا بالکل نہیں لگتا۔

سوشل میڈیا پر ماہ نور بلوچ کی تصاویر دیکھ کر شائقین سمجھ نہیں پاتے کہ آخر ماہ نور بلوچ پر بڑھتی عمر کے اثرات واضح کیوں نہیں ہورہے۔

اداکارہ ایسی کسی جادو کی وجہ سے نظر نہیں آتی بلکہ وہ ایسی پرکشش نظر آنے کے لیے بےحد محنت کرتی ہیں۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے ماہ نور نے آج بھی اتنی خوبصورت نظر آنے کے کچھ راز بیان کیے۔

چہرے پر جھریوں سے بچنے کے لیے ماہ نور کیا کرتی ہیں؟
ماہ نور کو دیکھ کر کوئی اس بات پر یقین نہیں کرتا کہ وہ نانی ہیں
ماہ نور کو دیکھ کر کوئی اس بات پر یقین نہیں کرتا کہ وہ نانی ہیں

اداکارہ ہر رات سونے سے قبل اپنے چہرے کو اچھی طرح صاف کرتی ہیں اور ان کے لیے دھوپ میں نکلنے سے قبل سن بلاک کا استعمال نہایت ضروری ہے۔

بہتر زندگی گزارنے کے لیے کچھ اہم انتخاب
ہم سب بوڑھے ہوجائیں گے لیکن ماہ نور بلوچ شاید ہمیشہ ایسی ہی نظر آئیں گی
ہم سب بوڑھے ہوجائیں گے لیکن ماہ نور بلوچ شاید ہمیشہ ایسی ہی نظر آئیں گی

ماہ نور بلوچ نے بتایا کہ وہ اچھی جلد کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی پیتی ہیں، اچھی صحت کی ادویات کا استعمال کرتی ہیں اور ہر روز کم سے کم 30 منٹ کی ورزش کرتی ہیں۔

ماہ نور نے روزانہ یوگا کرنے پر بھی زور دیا۔

صحیح کھانے کا انتخاب
ماہ نور صرف خوبصورت ہی نہیں کافی سمارٹ بھی نظر آتی ہیں
ماہ نور صرف خوبصورت ہی نہیں کافی سمارٹ بھی نظر آتی ہیں

اگر بات کھانے کی کی جائے تو خود کو روکنا کافی مشکل ہے لیکن ماہ نور کے مطابق انہوں نے چینی اور آٹے کا استعمال بالکل ختم کردیا ہے۔

وہ اپنے ناشتے اور دن کے کھانے میں دہی، سبزی اور چکن کا استعمال کرتی ہیں اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر صحیح لگے تو تین ماہ میں ایک بار چینی کا استعمال کرلیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Saeed Noorzai Jul 21, 2016 04:39pm
السلام علیکم. سعید نورزئی کوئٹہ ماہ نور بلوچ اللہ اور بہی زندگی دیں. اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ماہ نور بلوچ اور هم سب کو نیک اعمال کی توفیق عطا فرمائے. اللہ ماہ نور بلوچ کو ہمیشہ خوش و جوان رکھے . ہر ایک مسلمان بہنوں اور بھائیوں کو میرا یہ پیغام ہے کہ وہ اپنے صحت کا خاص خیال رکھیں . آپ کا بھائی سعید نورزئی . صدر جمیعت طلباء اسلام الجهاد یونٹ پشتون باغ نورزئی کالونی کوئٹہ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024