• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ہندوستانی شہری نے اپنے گھر پر پاکستانی پرچم لہرا دیا

شائع July 21, 2016
فوٹو بشکریہ — اے این آئی
فوٹو بشکریہ — اے این آئی

نالندا: ہندوستان میں ایک شخص نے اپنے گھر پر پاکستان کا جھنڈا لگا دیا۔

ہندوستان کی ریاست بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے آبائی ضلع میں ایک شخص نے اپنے گھر پر پاکستانی پرچم لہرا دیا۔

ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق نالندا کے ایک محلے میں رہائشی عمارت پر محمد جيادالدين رضا خان نامی شخص نے اپنے گھر پر پاکستان کا جھنڈا لگایا، جس کی اطلاع صبح سویرے علاقہ مکینوں نے مقامی پولیس کو دی۔

اطلاع کے فوری بعد پولیس نے اس شخص کے گھر پہنچ کر پاکستانی پرچم کو اتار دیا جبکہ اس معاملے کی تفتیش کا بھی آغاز کردیا۔

فوٹو بشکریہ / لائیو ہندوستان
فوٹو بشکریہ / لائیو ہندوستان

ایس پی کمار برکت نے بتایا کہ محمد جيادالدين رضا خان اور اس کی بیوی شبانہ انور نے بیٹے کی پیدائش کی منت مانگی تھی جس کے پوری ہونے پر انہوں نے اپنے گھر میں پاکستانی جھنڈا لہرایا۔

رپورٹس کے مطابق اب تک اس کیس میں کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی پرچم لہرانے والے شخص کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

مزید پڑھیں: ہندوستان: کشمیر میں پاکستانی پرچم
فوٹو بشکریہ/ لائیو ہندوستان
فوٹو بشکریہ/ لائیو ہندوستان

واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل پاکستان میں ایک نوجوان نے اپنے مکان پر ہندوستان کا پرچم لگایا تھا جس پر اس شخص کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

اوکاڑہ میں تھانہ صدر کی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے عمر دراز ولد لیاقت علی کا کہنا تھا کہ وہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے بلے باز ویرات کوہلی کا مداح ہے ، اسی لیے اس نے اپنے مکان کی دیواروں پر اس کی تصاویر بھی لگا رکھی ہیں۔

خیال رہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں عمومی طور پر ہر جمعے کو پاکستان کی حمایت اور ہندوستان کی مخالفت میں پاکستانی پرچم لہرائے جاتے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

ghulam zahira Jul 21, 2016 02:08pm
i always like to read dawn news

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024