• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:57am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:41am
  • ISB: Fajr 5:23am Sunrise 6:51am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:57am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:41am
  • ISB: Fajr 5:23am Sunrise 6:51am

اسمبلیوں سے استعفے دینا قانونی حق ہے، اسد عمر

شائع July 21, 2016

پاکستان تحریکِ انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ اسمبلیوں سے استعفے دینا ہمارا قانون حق ہے اور اس پر بحث ہو سکتی ہے۔

ڈان نیوز کے پروگرام نیوز آئی میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر ابھی تک یہ نوبت نہیں آئی کہ ہم اسمبلیوں سے مستعفی ہوں۔

تاہم، پی ٹی آئی رہنما نے واضح کیا کہ یہ پارٹی کا قانونی حق ہے اور ضرورت ہوئی تو اس آپشن کو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ متحدہ اپوزیشن کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں اس معاملے پر سپریم کورٹ جانے سمیت دیگر آپشنز بھی زیر بحت تھے، لیکن ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ پاناما لیکس کے ٹرمز آف ریفرنسز (ٹی آو آرز) پر ایک خصوصی قانون بنایا جائے جس کے تحت یہ کمیشن قائم ہو جو اس پورے معاملے پر احتساب کرسکے۔

انھوں نے مزید کہا کہ جب تک ہمارا یہ مطالبہ قبول نہیں ہوتا اس وقت سپریم کورٹ جانا قبلِ از وقت ہوگا۔

خیال رہے کہ تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے گزشتہ روز یہ اعلان کیا تھا کہ ان کی جماعت 7 اگست سے حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: 7 اگست سے حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک کا اعلان

انھوں نے کہا تھا کہ بدعنوانوں کے خلاف تحریک اب رکنے والی نہیں ہے، تحریک کا آغاز کہاں سے ہوگا چند روز میں بتادیں گے، جبکہ موثر تحریک کے لیے چاروں صوبوں میں کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے 25 جولائی کو نیب آفس کے باہر بھی احتجاج کرنے کا اعلان کیا۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف اس س قبل 11 مئی 2013 کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف 2014 میں بھی دھرنا دے چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ پشاور: عمران خان کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان

126 تک دن تک جاری رہنے والا دھرنا آرمی پبلک اسکول پشاور میں دہشت گردوں کے خوفناک حملے کے اگلے روز ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی نے 2014 میں ہونے والے دھرنے کے دوران بھی قومی اور تین صوبائی اسمبلیوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

تحریک انصاف نے قومی اسمبلی اور تین صوبائی اسمبلیوں پنجاب، سندھ اور بلوچستان اسمبلی سے استعفیٰ دیا تھا۔

عمران خان نے پاناما لیکس کے معاملے پر احتساب نہ ہونے کی صورت میں حکومت کو ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر آنے کی دھمکی دی تھی۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں آف شور کمپنیوں کے حوالے سے کام کرنے والی پاناما کی مشہور لا فرم موزیک فانسیکا کی افشا ہونے والی انتہائی خفیہ دستاویزات سے پاکستان سمیت دنیا کی کئی طاقتور اور سیاسی شخصیات کے مالی معاملات عیاں ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: شریف خاندان کی 'آف شور' کمپنیوں کا انکشاف

ان دستاویزات میں روس کے صدر ولادی میر پوٹن، سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان، آئس لینڈ کے وزیر اعظم، شامی صدر اور پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف سمیت درجنوں حکمرانوں کے نام شامل ہیں۔

اس سلسلے میں وزیر اعظم نے ایک اعلیٰ سطح کا تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم اس کمیشن کے ٹی او آرز پر حکومت اور حزب اختلاف میں اب تک اتفاق نہیں ہو سکا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024