• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

گھر کی صفائی کے یہ 8 ٹوٹکے آپ کو معلوم ہیں؟

شائع July 20, 2016

اپنے گھر کو صاف رکھنا کسی آرٹ سے کم نہیں، مگر کیا اکثر افراد کو علم نہیں ہوتا کہ مائیکرو ویو کی بہترین صفائی کیسے ممکن ہے یا کچن سنک کو کیسے منٹوں میں چمکایا جائے۔

درحقیقت آپ کے ارگرد ایسی چیزیں موجود ہوتی ہیں جو گھر کو چمکانے کے لیے کافی ثابت ہوتی ہیں اور آپ کو مہنگے کیمیکلز یا اسپرے وغیرہ کی ضرورت نہیں۔

تو آپ ان کو آزما کر دیکھیں۔

کچن کے گندے سنک کو چمکائیں

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

کیا آپ کے کچن کا سنک ہمیشہ انتہائی غلیظ نظر آتا ہے اور آپ اسے گریس یا کئی گھنٹوں کی محنت کے بغیر صاف رکھنا چاہتے ہیں؟ تو سرکہ آپ کی مدد کرسکتا ہے۔ اسٹین لیس اسٹیل سنک کی بات ہو تو تو ایک کپڑے کو سرکے میں ڈبوئیں اور پوری سطح کو رگڑ کر صاف کریں۔ اس کے بعد اسفنج کی کھردری سائیڈ کو نرمی سے رگڑ کر سنک کو صاف کردیں۔

مائیکرو ویو کی صفائی

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

مائیکرو ویو کو کسی چیز سے رگڑ کر صاف کرنے کی کوشش نہ کریں بلکہ اس میں پانی سے بھرے ڈونگے میں لیموں کا عرق ملائیں اور پانچ منٹ کے لیے چلا دیں، پانی دھواں بن کر مشین کی سطح پر چپکی چکنائی اور دیگر چیزوں کو ڈھیلا کردے گا، جس کے بعد کپڑے سے صاف کردیں۔

جلے ہوئے برتنوں سے نجات

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

اس کے لیے آپ کو سفید سرکے اور بیکنگ سوڈا کی ضرورت ہوگی، سب سے پہلے ابلے ہوئے پانی اور سرکے کو جلے ہوئے برتن میں ڈال دیں تاکہ جلے ہوئے کھانے کے بچے ہوئے حصے کو نکالا جاسکے، اس کے بعد باقی ماندہ حصے کو بینکنگ سوڈا سے رگڑ کر صاف کردیں۔

ٹائلوں کو جگمگانا بھی بہت آسان

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

اپنے گھر کی ٹائلوں کے درمیان موجود مٹی کو نکالنے کے لیے بیکنگ سوڈا اور پانی کو ملا کر مسکچر بنائیں جسے ٹوتھ برش کی مدد سے متاثرہ ٹائلز پر لگاکر انہیں صاف کردیں۔

سلور کے برتنوں اور زیورات کو پالش کریں

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

کیچپ صرف کھانے کے ہی کام نہیں آتا بلکہ آپ کے سلور کے ایسے برتنوں اور زیورات کو بھی جگمگاتا ہے جن کی چمک وقت کے ساتھ ماند پڑ جاتی ہے، اس کے لیے کیچپ کی کچھ مقدار کو کسی کپڑے پر ڈالیں اور پھر برتن کو پانچ منٹ سے آدھے گھنٹے تک کے لیے ڈھانپ دیں اور پھر دھو دیں، زیورات کے لیے انگوٹھی، بریسلٹ یا دیگر کو کسی پلیٹ میں موجود کیچپ میں کچھ دیر کے لیے ڈبو دیں یا ٹوتھ برش کو کیچپ میں ڈبو کر ان پر رگڑیں۔

فریج کی صفائی اور بساند دور کریں

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

بیکنگ سوڈا کی کچھ مقدار کو پانی میں ملا کر ایک مکسچر بنائیں اور کسی کپڑے سے فریج کے مختلف حصوں کو صاف کردیں، فریج جگمگانے لگے گا جبکہ اس میں موجود بساند بھی دور ہوجائے گی۔

نلکوں کی صفائی بھی ممکن

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

نلکوں کے ارگرد وقت کے ساتھ پانی کے نشانات بن جاتے ہیں جبکہ منرلز بھی اکھٹے ہوکر انہیں بدنما بنا دیتے ہیں، جسے صاف کرنے کے لیے لیموں کو کاٹ کر اسے براہ راست نلکے پر پھیریں اور کچھ دیگر کپڑے سے صاف کرلیں۔

اوون کو صاف کرنا سیکھیں

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

آدھے کپ ایمونیا کو ایک ڈونگے میں ڈال کر رات بھر کے لیے اوون میں چھوڑ دیں، اگلی صبح کپڑے سے اسے اچھی صاف کرلیں، اس میں جمع چکنائی اور کھانوں کا دیگر حصہ پہلے ہی ڈھیلا ہوچکا ہوگا اور صفائی آسان ہوجائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024