• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

ٹیلی کام سیکٹر:’7 ارب ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری‘

شائع July 20, 2016

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ 5 سالوں کے دوران تیزی سے ترقی کرنے والے ٹیلی کام کے شعبے میں 7 ارب ڈالر سے زائد کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی۔

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) کے وفد سے ملاقات کے دوران صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان میں مواصلات کا شعبہ، ان چند شعبوں میں سے ایک ہے جو تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور جس میں 7 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی، جو حکومت کی شعبے کے حوالے سے کامیاب پالیسیوں کی عکاس ہے۔

ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں آئی ٹی یو کے وفد کی قیادت یونین کے سیکریٹری جنرل ہولن زاؤ کر رہے تھے، جبکہ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمٰن بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے ممنون حسین کا کہنا تھا کہ ٹیلی کام کے شعبے کے حوالے سے حکومت کا ویژن قومی سطح پر موجود ہے اور معیشت اور معاشرے کے فائدے کے لیے معیاری ٹیلی کام سروسز ہر کسی کے لیے موجود ہیں۔

یہ خبر 20 جولائی 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024