• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اب آپ بھی ٹوئٹر پر 'سلیبرٹی' بن سکتے ہیں

شائع July 20, 2016
فائل فوٹو—۔
فائل فوٹو—۔

سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے عام صارفین اور دیگر غیر تصدیق شدہ تنظیموں کے اکاؤنٹس کو بھی تصدیق شدہ ہونے کا موقع فراہم کردیا۔

اس فیصلے کے بعد اب ہر کوئی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 'بلیو ٹک' (Blue Tick) حاصل کرکے 'سلیبرٹی' کا درجہ حاصل کرسکے گا۔

اس سے قبل تک ٹوئٹر، صارفین تک رسائی حاصل کرکے ان کے اکاؤنٹ کی تصدیق کیا کرتا تھا، لیکن اب ویب سائٹ نے صارفین کو یہ سہولت فراہم کردی ہے کہ وہ محض ایک آن لائن فارم بھر کر ہی اپنے اکاؤنٹ کو تصدیق شدہ بنا کر اس پر بلیو ٹک حاصل کرسکیں گے۔

ٹوئٹر کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کمپنی کی یوزر سروسز کی نائب صدر ٹینا بھت نگر نے کہا، 'ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کے لیے یہ آسان ہو کہ وہ ٹوئٹر پر بااثر لوگوں کو آسانی سے شناخت کرسکیں، یہی وجہ ہے کہ ہم نے تصدیق کے لیے آن لائن سہولت کا آغاز کیا اور ہمیں امید ہے کہ لوگوں کو اس طرح اچھے اور معیاری ٹوئٹر اکاؤنٹس کو فالو کرنے میں مدد ملے گی۔'

اس مقصد کے لیے ٹوئٹر کے ہیلپ سینٹر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر نے اکاؤنٹ ویریفکیشن کا سلسلہ 2009 میں شروع کیا تھا اور فی الوقت ٹوئٹر پر ایک لاکھ 87 ہزار کے قریب تصدیق شدہ اکاؤنٹس موجود ہیں۔

@CDCgov وہ پہلا ٹوئٹر اکاؤنٹ تھا، جسے تصدیق شدہ قرار دیا گیا، جس پر عوامی صحت کے حوالے سے معلومات دی جاتی ہیں۔

دوسری جانب @NASAArmstrong@، TonyHawk** اور @MilwaukeePolice بھی اُن اکاؤنٹس میں شامل ہیں، جنھیں سب سے پہلے تصدیق کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024