• KHI: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • LHR: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • ISB: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • KHI: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • LHR: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • ISB: Maghrib 5:00am Isha 5:00am

ڈی ایچ اے اسکینڈل:اشفاق پرویز کیانی کے بھائی کے وارنٹ جاری

شائع July 18, 2016

راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے ڈی ایچ اے اسکینڈل میں مطلوب سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے بھائی کامران کیانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

وارنٹ گرفتاری نوٹس کے مطابق چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کامران کیانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی منظوری دی، جس کے بعد نیب ہیڈ کوارٹر نے کامران کیانی کے وارنٹ گرفتاری ڈی جی نیب راولپنڈی اور آئی جی پنجاب پولیس کو ارسال کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی ایچ اے فراڈ کیس: تحقیقات کے لیے گرین سگنل

وارنٹ گرفتاری کے مطابق کامران کیانی مکان نمبر 21/295 طفیل روڈ لاہور کینٹ کے رہائشی ہیں اور ڈی ایچ اے کیس میں نیب کو مطلوب ہیں، جبکہ ان کا گاؤں منگھوٹ، تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی میں بھی گھر ہے۔

وارنٹ میں ڈی جی نیب کو ہدایت کی گئی ہے کہ کامران کیانی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے اور عدالت سے ان کا ریمانڈ لے کر ڈی ایچ اے اسکینڈل کی انکوئری مکمل کی جائے۔

مزید پڑھیں: ڈی ایچ اےاسکینڈل: سابق فوجیوں سمیت 3 گرفتار

واضح رہے کہ نیب راولپنڈی اور نیب لاہور نے ڈی ایچ اے لاہور اور اسلام آباد کے ساتھ معاہدوں کی خلاف ورزی، مطلوبہ زمین کی عدم فراہمی اور پلاٹس کی فائلیں فروخت کرنے کے الزامات پر، سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے بھائی کامران کیانی کے خلاف انکوائری شروع کی تھی۔

کامران کیانی پر الزام ہے کہ انہوں نے مجموعی طور پر ڈی ایچ اے کے منصوبوں میں مبینہ طور پر 20 ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی ایچ اے اسکینڈل: کامران کیانی کے ریڈ وارنٹ کا امکان

تحقیقات کے دوران نیب نے ڈی ایچ اے کے 2 سابق فوجی افسران اور کامران کیانی کی کمپنی ’ایلیزئیم‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کو گرفتار کیا اور کامران کیانی کو پیش ہونے کے نوٹسز جاری کیے، لیکن متعدد نوٹسز کے باوجود بیرون ملک مقیم کامران کیانی تفتیش کے لیے نیب میں پیش نہیں ہوئے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad kashif munir bhatti Jul 18, 2016 11:19pm
Good Job Boss (Gen. Rahil Shareef)

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025