• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

طاہر شاہ بھی کپل شرما شو میں ’موجود‘

شائع July 18, 2016

اگر آپ کو ایسا لگ رہا ہے کہ پاکستانی مقبول گلوکار طاہر شاہ نے ہندوستانی کامیڈین کپل شرما کے مقبول ’کپل شرما شو‘ میں شرکت کی ہے تو ایسا نہیں ہے، دراصل بولی وڈ اداکار ورن دھون نے اس شو میں طاہر شاہ کے روپ میں شرکت کی۔

پنک ولا کی ایک رپورٹ کے مطابق ورن دھون نے اپنی آنے والی فلم ’ڈھشوم‘ کی تشہیر کے لیے کپل شرما شو میں جون ابراہم اور جیکولین فرنینڈز کے ہمراہ شرکت کی جس دوران وہ طاہر شاہ کا گیٹ اپ اپنائے نظر آئے۔

اس شو کو ابھی ٹی وی پر نشر تو نہیں کیا گیا لیکن وہاں موجود ایک مداح نے اس قسط کی ویڈیو آن لائن شیئر کردی۔

مزید پڑھیں: 'آئی ٹو آئی' کے بعد طاہر شاہ کا 'اینجل'

ویڈیو میں ورن دھون، طاہر شاہ کے مقبول گانے ’اینجل‘ پر رقص کرتے بھی نظر آئے، ساتھ ساتھ وہ شو کے جج سدھو جی کو بھی اسٹیج پر ڈانس کرنے کے لیے لے آئے۔

طاہر شاہ کا گانا ’اینجل‘ رواں سال کے آغاز میں ریلیز کیا گیا تھا جو پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں کافی مقبول ہوا۔

ورن دھون کی یہ ویڈیو اس بات کا ثبوت ہے کہ طاہر شاہ اور ان کے گانے صرف پاکستان میں ہی نہیں بولی وڈ میں بھی کافی مقبول ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024