لارڈز ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم کا فوج کو منفرد خراج تحسین
پاکستانی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف لارڈز میں کھلیے گئے پہلے ٹیسٹ میں شاندار کامیابی حاصل کرنے کے بعد پاک فوج کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے لارڈز گراؤنڈ میں انگلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کے بعد منفرد انداز میں جشن منایا اور قطار بناکر متعدد پُش اپس لگائے اور فوجی انداز میں سیلیوٹ پیش کیا۔
پاکستانی کھلاڑیوں کے مذکورہ جشن کا مقصد آرمی کی جانب سے لگائے بوٹ کیمپ میں فوجی ٹرینرز کی جانب سے کرائی گئی تربیت پر ان کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔
پاکستانی ٹیم نے اس فتح کو گزشتہ دنوں انتقال کرن جانے والے ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی عبدالستار ایدھی کے نام کیا۔
اس سے قبل ٹیم کے 42 سالہ کپتان مصباح الحق نے میچ کی پہلی اننگز میں سینچری اسکور کرنے کے بعد سیلیوٹ کرکے 10 پش اپس لگائے تھے۔
اس روز میچ کے بعد پریس کانفرنس میں مصباح نے اپنے غیرروایتی جشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے آرمی کے جوانوں سے وعدہ کیا تھا۔
'ہم نے لاہور میں اسکل کیمپ سے قبل ایبٹ آباد میں ایک کیمپ میں حصہ لیا تھا اور اس دوران ہر مرتبہ ہم اعزازی کوڈ دیا کرتے تھے، ہم گراؤنڈ میں داخل ہوتے تھے اور دس پش اپس کرتے تھے۔ میں نے ان سے وعدہ کیا تھا اگر کبھی میں نے سنچری اسکور کی تو میں ضرور ایسا کروں گا تاکہ یاد دلا سکوں میں ہم وہاں آئے تھے'۔
اس موقع پر مصباح نے محتاط انداز اپناتے ہوئے تسلیم کیا کہ ان کے ڈرلز کے سارجنٹ یقیناً انہیں پش اپس کا اک اور سیٹ لگانے کیلئے بھیج دیتے کیونکہ وہ اپنے بازو کو صحیح طریقے سے نہیں موڑ پا رہے تھے۔
مزید پڑھیں: مصباح الحق کا فوج کو خراج تحسین
انہوں نے کہا کہ جب آپ مسابقتی کرکٹ کھیل رہے ہوتے ہیں تو آپ عمر کے بارے میں بالکل نہیں سوچتے بلکہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ایسا کر سکتے ہیں تو پھر کرکٹ کھیلنے کا چیلنج قبول کر سکتے ہیں۔
مصباح نے اسے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی سب سے بہترین اننگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں، لارڈز میں کھیلنا اور خصوصاً سنچری بنانا ایک خواب تھا اور خصوصاً اعزازی بورڈ پر اپنا نام دیکھنا یقیناً کچھ خاص ہے۔
کپتان نے بتایا کہ ٹیم نے ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل فٹنس اور صلاحیتیں بڑھانے کیلئے بہت کام کیا ہے، یہ تمام چیزیں ہمارے لیے مددگار ثابت ہو رہی ہیں کیونکہ لڑکے اب ان کنڈیشنز میں خود کو ڈھال رہے ہیں، وہ رنز بنا رہے ہیں اس لیے پراعتماد ہیں۔
تبصرے (1) بند ہیں