• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

جسمانی وزن میں کمی لانے کا انتہائی آسان طریقہ

شائع July 17, 2016
یہ بات نیدرلینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— کریٹیو کامنز فوٹو
یہ بات نیدرلینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— کریٹیو کامنز فوٹو

اگر آپ جسمانی وزن میں کمی لانے کی کوشش کررہے ہیں تو ممکنہ طور پر آپ پہلے ہی میٹھے مشروبات جیسے سوڈا اور جوس کو پانی سے بدل چکے ہوں گے۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ پانی جسمانی وزن میں کمی کے لیے اہم کردار کیوں ادا کرتا ہے ؟ اس کی وجہ بھوک کے احساس پر اس کا اثر انداز ہونا ہے۔

یہ بات نیدرلینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

Wageningen یونیورسٹی کی تحقیق کے دوران 19 صحت مند مردوں کو پہلے غذا فراہم کی گئی اور اس کے بعد 50 ملی لیٹر یا 50 ملی لیٹر پانی فراہم کیا گیا اور پھر اس کے معدے اور دماغ پر اثرات کے جائزے کے لیے ایم آر آئی اسکین کیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جن لوگوں نے زیادہ پانی پیا ان کی بھوک کم ہوگئی اور کم کھانے کے بعد انہیں اپنا پیٹ بھرا ہوا محسوس ہونے لگا۔

یہ کوئی پہلی تحقیق نہیں جس میں کھانے کے وقت پانی پینے کے اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ سال برمنگھم یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ جو لوگ کھانے سے آدھے گھنٹے قبل پانی پیتے ہیں ان کا جسمانی وزن تین ماہ کے اندر 5 سے 9 پونڈز تک کم ہوجاتا ہے۔

اس مقصد کے لیے اس مقصد کے لیے 54 خواتین اور 30 مردوں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا۔

ایک گروپ کے کچھ افراد دن میں ایک بار کھانے سے قبل دو گلاس پانی پینے کی ہدایت کی گئی جبکہ دیگر کو تینوں وقت یہ عمل دہرانے کے لیے کہا گیا۔

دوسرے گروپ کو کھانے سے پہلے پانی نہ پینے کی ہدایت کی گئی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جس گروپ کو کھانے سے پہلے پانی پینے کی ہدایت کی گئی تھی ان کا جسمانی وزن دوسرے گروپ کے مقابلے میں اوسطاً 2.7 پونڈز زیادہ کم ہوا۔

ان دونوں گروپس میں پانی کے علاوہ کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی بلکہ ان کی غذا اور جسمانی سرگرمیاں یکساں تھیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ پانی پینے کی وجہ سے پہلا گروپ غذا میں کم کیلوریز کو جسم کا حصہ بنارہا تھا اسی لیے اس میں شامل افراد کا جسمانی وزن زیادہ کم ہوا۔

یعنی کھانے سے پہلے پانی پینا معدے کو بھر دیتا ہے اور بھوک کم لگتی ہے جبکہ پیٹ جلدی بھر جاتا ہے۔

اب اس نئی تحقیق میں بھی اسی نتیجے کی تصدیق کی گئی ہے یعنی زیادہ پانی پینے والے افراد نے پیٹ جلد بھرنے اور کم بھوک لگنے کی بات کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024