• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

امریکا: لوزیانا میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک

شائع July 17, 2016
امریکی ریاست لوزیانا میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک متعدد زخمی ہوئے— فوٹو: اے ایف پی
امریکی ریاست لوزیانا میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک متعدد زخمی ہوئے— فوٹو: اے ایف پی

واشنگٹن: امریکا کی ریاست لوزیانا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دیگر 5 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ایک رپورٹ کے مطابق ریاست لوزیانا کے علاقے بیٹون روج میں پولیس نے ایک مسلح شخص کو روکنے کی کوشش کی، جس نے ان پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے 2 اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

مزید پڑھیں: امریکا:ہم جنس پرستوں کے کلب میں فائرنگ، 50 ہلاک

بیٹون روج پولیس ترجمان ڈون کوپولا کا کہنا تھا کہ 'جائے وقوعہ پر حالات اس وقت قابو میں نہیں ہیں'۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقامی ٹی وی ڈبلیو اے ایف بی پر نشر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مزید پولیس اہلکاروں کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کیا گیا ہے تاہم مسلح شخص کی جانب سے مزید گولیاں چلائی گئی ہیں۔

دوسری جانب سی این این نے پولیس تفتیش کاروں کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ 'ایک مسلح شخص ایئر لائن ہائی وے پر مشتبہ طور پر دیکھا گیا، جس وقت پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس کو روکنے کی کوشش کی، اس نے پولیس پر فائرنگ کردی'۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا: فائرنگ سے 4 خواتین سمیت 5 افراد ہلاک

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلح شخص کی فائرنگ سے 7 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے تھے، جن میں سے 3 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

ذرائع کا کہا تھا کہ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیے جانے والے پولیس اہلکاروں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیٹون روج پولیس نے حملہ آور کو مقابلے کے بعد ہلاک کردیا جبکہ پولیس کی سرچ ٹیم حملہ آور کی لاش کے قریب جائے وقوعہ کی جانچ کررہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024