• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

وہ ہماری طرح منافق نہیں تھی

شائع July 16, 2016
قندیل بلوچ —  فائل فوٹو : بشکریہ فیس بک پیج
قندیل بلوچ — فائل فوٹو : بشکریہ فیس بک پیج

کراچی: فیس بک ویڈیو کے ذریعے 'میں کیسی لگ رہی ہوں'؟ پوچھنے والی قندیل بلوچ کی آواز کو ہمیشہ کے لیے بند کردیا گیا۔

ماڈل کو ملتان میں واقع ان کے آبائی گھر میں ان کے بھائی نے 'غیرت کے نام' پر قتل کیا، جو سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے ان سے ناراض تھے۔

قندیل اپنی بولڈ تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے ہمیشہ ہی تنازعات کی زد میں رہیں، جہاں ایک طرف تو لوگ ان کے بولڈ انداز پر تنقید کرتے تھے، وہیں ان کی ہر ویڈیو کو دیکھنا بھی ان پر 'فرض' تھا، جس کا ایک ثبوت ان کے آفیشل فیس بک پیج پر ان کی ویڈیوز اور تصاویر پر آنے والے لائیکس اور کمنٹس تھے۔

مزید پڑھیں:ماڈل قندیل بلوچ 'غیرت کے نام' پر قتل

واضح رہے کہ قندیل بلوچ کے آفیشل فیس بک پیج کو 7 لاکھ 35 ہزار 5 سو 47 افراد نے لائیک کر رکھا ہے، جن میں سے زیادہ تر یقینی پاکستانی ہی ہوں گے۔

اس حوالے سے قندیل بھی اکثر شکوہ کرتی نظر آتی تھیں کہ لوگ انھیں دیکھتے بھی ہیں اور گالیاں بھی دیتے ہیں، 'کیا یہ کھلا تضاد نہیں'۔

یہ بھی پڑھیں:قندیل بلوچ تھیں کون؟

ایسی ہی ایک ویڈیو قندیل بلوچ نے کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی، جس میں لوگوں کے دوہرے معیار پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 'آپ لوگ مجھے دیکھنا بھی پسند کرتے ہیں اور پھر بولتے ہیں کہ مر کیوں نہیں جاتی، تم مر جاؤ۔'

ان کا مزید کہنا تھا، 'اگر میں مر گئی نا، تو یہاں پھر کوئی اور قندیل بلوچ نہیں آنی، 100 سال تک قندیل بلوچ پیدا نہیں ہوگی، پھر تم لوگ مجھے مِس کرو گے۔'

قندیل کی اس اچانک اور اندوہناک موت نے واقعی سب کو چونکا دیا، جو لوگ زندگی میں انھیں حقیقتاً گالیاں دیتے تھے، اب وہ بھی کہتے نظر آرہے ہیں کہ 'واقعی یہ غلط ہوا' اور 'ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا‘۔

یہ بھی پڑھیں:لڑکیاں مجھ سے متاثر ہیں، قندیل بلوچ

قندیل کے مخالفین بھی غیرت کے نام پر کیے گئے ان کے قتل پر افسردہ نظر آئے لیکن کچھ لوگوں نے انھیں موت کے بعد بھی نہیں بخشا اور سوشل میڈیا پر 'برائی کا انجام برا' اور اس جیسے ہی بے شمار پیغامات دیئے۔

کسی نے کہا، 'شکر ہے قندیل بلوچ کو قتل کردیا گیا، وہ پاکستان کے لیے بدنامی تھی'۔

تو کسی نے فتویٰ جاری کیا، 'قندیل بلوچ لازمی جہنم میں جائیں گی، ان کے بھائی نے بالکل ٹھیک کیا'۔

اور کسی نے اس واقعے کے بعد 'غیرت کے نام پر قتل' کو ہی بہترین عمل قرار دے ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں:قندیل اور مولوی عبدالقوی کی سیلفی کی 'داستان'

یہ سب دیکھ کر اور پڑھ کر محض اتنا ہی کہنے کو دل کرتا ہے کہ ہم کون ہوتے ہیں کسی کے اعمال پر فتویٰ صادر کرنے والے، کون جانے موت کے بعد کون جنت کا حقدار ہوگا اور کون دوزخ کا، لیکن بحیثیت انسان ہم اتنا تو کرسکتے ہیں کہ کسی کی موت کے بعد اسے برا بھلا کہنا بند کردیں، کم از کم یہ تو ہمارے اختیار میں ہے۔

لیکن نہیں، جب ہم قندیل کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھنے اور لائیک کرنے سے خود کو باز نہیں رکھ پائے تو موت کے بعد بھی اسے گالیاں دینے سے خود کو کیسے باز رکھ سکتے ہیں۔

لیکن ایک بات تو طے ہے کہ اگر قندیل غلط تھی، تم ہم بھی اتنے ہی غلط ہیں، بس فرق صرف اتنا ہے کہ قندیل کے جو دل میں تھا، وہی اس کی زبان پر بھی تھا، وہ ہماری طرح منافق نہیں تھی۔

مزید پڑھیں : قندیل بلوچ کا شادی کا اعتراف

اس نے جب جب بھی، جو جو کچھ بھی کیا، سب کے سامنے کیا اور پھر اس کا اعتراف کیا۔

مفتی قوی کے ساتھ سیلفیز کا معاملہ ہو یا کوٹ ادو کے رہائشی عاشق حسین سے شادی کا، قندیل نے کھلے عام اعتراف کیا کہ ہاں اس نے یہ کیا تھا۔

وہ جیسی بھی تھی، اس کا کردار جیسا بھی تھا، اس نے جھوٹ نہیں بولا اور واقعی کھلے دل سے اعتراف کرنے والے ایسے لوگ 100 سال میں ہی پیدا ہوتے ہیں۔

تبصرے (10) بند ہیں

Muhammad kashif munir bhatti Jul 16, 2016 06:22pm
Very true why she go to Jahnam ? she was loyal, whatever she did it was her character, which could be changed.
سید عثمان احمد Jul 16, 2016 06:31pm
بے شک ہمیں کسی ایمان والے کو جہنمی قرار دینے کا حق نہیں لیکن برے کو برا ہی کہا جائے گا۔ جو کام یہ کرتی تھی ان کی تعریف کوئی عقل والا تو نہیں کرے گا۔
Ali Jul 16, 2016 07:24pm
قندیل بلوچ نے کچھ بھی غلط نہیں کیا. ان کی چھوٹی چھوٹی خواہشات تھیں، جن کا وہ بے باک اظہار کرتی تھیں. کیا کیا جائے اس منافقت اور دوہرے کردار کے معاشرے کا جسے عورت کا جسم ، ایک مالک اور اس کی بوٹی نوچنے والے کی حیثیت سے قبول ہے. قندیل نے اپنے جسم کی قیمت پر پاکستانی مرد پسند معاشرے کی نفسیات کی ایک اچھی تصویر پیش کی تھی. وہ جنت جائے یا دوزخ ، ان کو اس کی فکر نہیں تھی،.
محمد آصف ملک Jul 16, 2016 07:34pm
بے شک ظاہری طور پر اس کاکام نامناسب تھا لیکن معاف کرنیوالی ذات اللہ تعالیٰ کی ہے وہ جس کوچاہے معاف کرے اور جنت میں داخل کردے وہ کسی کو جواب دہ نہی۔ اللہ تعالیٰ قندیل کے صغیرہ کبیرہ گناہ معاف فرمائے۔ حکومت سے اپیل ہے کہ اسکے بھائی کو قرار واقعی سزا دے۔شریعیت کےعین مطابق۔
جواد خان Jul 16, 2016 07:51pm
قندیل بلوچ کا قتل افسوسناک ہے۔ شاید وہ مرد ہوتی تو ان باغیرت بھائی اور معاشرہ ان سے یہ سلوک نہ کرتا۔ قندیل کا قتل ، عورتوں کے قتل میں ایک اور اضافہ ہے۔ دکھوں کی لہر میں ایک اور دکھ۔ میری سمجھ میں بالکل نہیں آتا کہ قندیل بلوچ نے کیا بُرا کیا جو لوگ ان کے افعال کا حساب کتاب کرنے لگے۔ ان کو جو اچھا لگا، وہ کیا، اور ٹھیک ہی کیا۔ ان کی حرکات اور سرگرمیاں دیکھ کر مجھے ہمیشہ لگا، ہمیں ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو نام نہاد شرافت اور پاسداری کی دھجیاں اڑائیں۔ جو لوگ قندیل بلوچ کو بُرا بھلا کہتے ہیں، وہ وہی مرد حضرات ہیں جو اُن کی ہر پُرکشش تصویر کا انتظار کرتے رہتے تھے۔ ان کے جسم کا ہر زاویہ سے معائنہ کرنا اپنا فرض جانتے تھے۔ ہمارا معاشرہ قندیل ہی نہیں، ہر عورت کا مجرم ہے۔
Asli Jul 16, 2016 08:49pm
Bilkul sahi baat hae wo hamari terha bilkul munafiq nahi thi, Khuda inhe jannat nasib kare. Hamesha bhai k hato behen ka katal hota dekha, ye dekho behen ki mohabbat kitni azim hae kay jaan dedi lekin bhai ko kuch n hone diya. Kundil you are great.
yusuf Jul 16, 2016 11:49pm
jab woh zinda thi tab to aap ne kabhi us ko samjhane ki koshish nahi ki....yeh bhi aap ka farz tha......us k is anjaam ke hum sab zimmedar hain jinhon ne kabhi us ko theek raste ki taraf nahi bulaya aor ab marne ke baad us ko yaad kar rehe hain.......double standards!
Rao Muhammad Usama Arshad Jul 17, 2016 01:31am
Qandeel nay jo bhi kia wo us ka aml tha. Akhr thi tu wo aik insan he na or galti kis insan say nahi hoti insan khta ka putla hai or her shakhs gunha gar hai lakin maaf krnay wali tu ALLAH ki pak zaat hai na wo jisay chahy maaf kray or jisay chahy maaf na kray sub us k hath main hai tu hum insan kon hoty hain kisi jo janti or jahnmi kahny waly ho sakta hai k ALLHA kisi bhi naik shakhs ko us ki choti se galti per pakr lay or kisi bhi gunha gar shakhs ko us ki aik choti se naki k badly ALLAH usay maaf krday. Or rahi bat mahoma ki wo jo bhi krti thi sab k samny krti thi jasi wo andr say thi wasy he wo bahr say thi hum jasy logo ki trha nahi thi k andr say kuch or bahr say kuch munafiko ki trha. Tu meari ap sub say drkhwast hai k mrhoma k tumam buray kamo ko bhol kr un k drjat or magfirat ki dua krni chaheay k ALLAH us k tumam saghera or kabera gunaho ko bakhsh day. (Ameen)
Muhammad kashif munir bhatti Jul 17, 2016 01:33am
no doubt
fia Jul 17, 2016 10:21am
jis qoum ny edhi ko nae bakhsha or uski mout par fatwy diye, wo qandeel ko kia bakhshy gi

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024