• KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ارشد وارثی نے مادھوری کو تھپڑ دے مارا

شائع June 25, 2013

بالی وڈ اداکار مادھوری ڈکشٹ اور اداکار ارشد وارثی۔- فائل فوٹو
بالی وڈ اداکار مادھوری ڈکشٹ اور اداکار ارشد وارثی۔- فائل فوٹو

ممبئی: بالی وڈ کی سپرہٹ فلم منا بھائی سے شہرت پانے والے اداکار ارشد وارثی نے چھ سال بعد ہندوستانی فلم نگری میں واپس آنے والی مادھوری ڈکشٹ کو فلم 'ڈیڑھ عشقیہ' کی شوٹنگ کے دوران تھپڑ دے مارا۔

یہ کوئی مذاق نہیں بلکہ حقیقت ہے، تھپڑ ایک سین کی شوٹنگ کے دوران ارشد وارثی نے مادھوری کو مارا جو کہ فلم کے اسکرپٹ کے عین مطابق تھا۔

فلم کے ہدایت کار وشال بھردواج نے جب ارشد وارثی کو اس سین کے بارے میں آگاہ کیا تو وہ خاصے نروس ہو گئے تاہم کئی کوششوں کے بعد آخرکار سین عکس بند کرانے میں کامیاب ہو ہی گئے۔

واضح رہے کہ فلم 'ڈیڑھ عشقیہ' دو ہزار دس میں ریلیز ہونے والی فلم عشقیہ کا سیکوئل جس میں نصیرالدین شاہ، ارشد وارثی، مادھوری ڈکشت اور ہما قریشی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ بالی وڈ فلم انڈسٹری کی خوبصورت ترین اداکار مادھوری کے ساتھ بننے والا یہ سیکوئل کس حد تک فلم شائقین کی دلچسپی حاصل کرپاتا ہے یہ تو فلم کے دسمبر میں ریلیز ہونے کے بعد ہی پتا چلے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024