• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

بدین:بچے کے قتل میں نامزد مدرسے کے 3 اساتذہ گرفتار

شائع July 14, 2016

بدین: صوبہ سندھ کے ضلع بدین کی پولیس نے بچے کے قتل کے الزام میں مدرسے کے 3 اساتذہ کو مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار کرلیا۔

پولیس نے 10 سالہ طفر علی رِند کے والد غلام حیدر رند کی شکایت پر قتل کے الزام میں مدرسہ فیضان مدینہ کے 3 اساتذہ کو گرفتار کیا۔

ایس ایچ او ماڈل پولیس اسٹیشن بدین محمد ابراہیم جتوئی نے ڈان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 34 اور 302 کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد قتل کے تینوں نامزد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ قتل کے الزام میں گرفتار ہونے والے مدرسہ اساتذہ میں نوید احمد میمن، مشتاق احمد میمن اور محمد ابراہیم احمدانی شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) بدین عبد القیوم پتافی نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

مقتول لڑکے کے والد نے پولیس کو شکایت درج کراتے ہوئے کہا کہ ان کے 10 سالہ بیٹے کو ان تینوں ملزمان نے موت کے گھاٹ اتارا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بچے کی لاش پوسٹ آفس علاقے میں واقع مدرسے کے واش روم میں لٹکی ہوئی پائی گئی تھی۔

مدرسے کے مہتمم مولوی محمد امین عطاری نے دعویٰ کیا کہ بچہ پریشان تھا، جس کے باعث اس نے خود کو واش روم کی چھت سے لٹکا کر خودکشی کرلی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024