• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کیا سلمان اب بھی ویویک سے ناراض ہیں؟

شائع July 14, 2016
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بولی وڈ میں ویویک اوبرائے اور سلمان خان کے درمیان ہوئی لڑائی کے بارے میں کون نہیں جانتا؟ کئی سال پہلے ہونے والی اس لڑائی نے دونوں اداکاروں کے درمیان ایک دیوار کھڑی کردی تھی۔

اس کی شروعات 2003 میں ہوئی جب بولی وڈ کی دلکش اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے سلمان خان کے ساتھ بریک اپ کیا جس کے بعد میڈیا میں خبریں آنے لگی کہ وہ ویویک اوبرائے کی قریبی دوست بنتی جارہی ہیں، جس کے بعد ویویک نے سلمان خان پر الزام لگایا کہ وہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

اس واقعے کے بارے میں شاید سب ہی جانتے ہوں گے، لیکن آج 13 سال بعد جب یہ تینوں اداکار اپنی اپنی ذاتی زندگیوں میں مصروف ہیں تو کیا یہ ناراضگی اب بھی قائم ہے؟ شاید ہاں۔

ٹائمز آف انڈیا کو حال ہی میں دیے ایک انٹرویو میں ویویک کا کہنا تھا کہ وہ کافی پہلے ہی آگے بڑھ چکے ہیں لیکن سلمان خان آج بھی ماضی میں ہوئی باتوں کو نہیں بھولے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں ماضی میں نہیں جیتا، مجھے محسوس ہوتا ہے کہ منفی رہنا کسی کی مدد نہیں کرتا، میں ان میں سے ہوں جن کا زندگی کی جانب ہمیشہ مثبت تاثر رہا ہے، میں نے بولی وڈ میں اپنے 14 سالہ سفر سے یہی سیکھا ہے کہ چاہے آپ کتنے بھی کامیاب ہوجائیں عاجزی سے بہتر کچھ بھی نہیں‘۔

واضح رہے کہ سلمان خان سے لڑائی کے بعد ویویک کا کیرئیر بولی وڈ میں زوال پذیر ہوگیا تھا۔

جب ویویک سے سلمان کی حال ہی میں ریلیز فلم ’سلطان‘ کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ فلم بہترین ہے اور سلمان کمال کے نظر آرہے ہیں۔

سلمان سے اپنی لڑائی کے کئی سال گزرنے کے ساتھ انہوں نے سلمان خان سے کئی مرتبہ معافی بھی مانگی تاہم سلمان خان نے ان سے اپنا رابطہ بہتر نہ کیا۔

اس حوالے سے ویویک کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے کچھ لوگ ماضی میں ہی رہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں ہر دن کو بہترین انداز سے گزار رہا ہوں، میری ایک خوبصورت فیملی ہے، مجھے اپنے خواب سے زیادہ ملا ہے، 10 سال قبل میں نے نہیں سوچا تھا کہ مجھے اتنی عزت ملے گی‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024