• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ڈیوڈ کیمرون سبکدوش، تھریسامے برطانیہ کی نئی وزیراعظم

شائع July 14, 2016
برطانیہ کی نئی وزیر اعظم تھریسامے عہدہ سبنھالنے کے بعد  اپنے شوہر فلپ جانسن کے ساتھ عوام کی داد کا جواب دے رہی ہیں—۔ فوٹو/ اے ایف پی
برطانیہ کی نئی وزیر اعظم تھریسامے عہدہ سبنھالنے کے بعد اپنے شوہر فلپ جانسن کے ساتھ عوام کی داد کا جواب دے رہی ہیں—۔ فوٹو/ اے ایف پی

لندن : برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے مستعفی ہونے کے بعد سابق وزیر داخلہ تھریسا مے نے وزیراعظم کا عہدہ سنبھال لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ملکہ برطانیہ الزبتھ کو اپنا استعفیٰ پیش کیا جس کے بعد وزیر داخلہ تھریسامے نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھال لیا۔

واضح رہے کہ تھریسا مے برطانوی تاریخ میں دوسری خاتون وزیراعظم ہیں۔

ڈیوڈ کیمرون نے استعفیٰ دینے سے قبل ہی گزشتہ روز باضابطہ طور پر ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ (وزیراعظم ہاؤس) خالی کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں یورپی یونین سے علیحدگی کیلئے ریفرنڈم

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں ہونے والے ایک ریفرنڈم میں برطانوی عوام کی جانب سے یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کرنے کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے عہدے سے سکبدوش ہونے کا اعلان کیا تھا۔

سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا نئی وزیراعظم کو مشورہ ہے کہ ہمیں یورپی یونین کا حصہ بننے کے لیے کوشیشں کرتے رہنا چاہیئے کیونکہ ہم اس سے ملکی سلامتی اور تجارتی فائدے اٹھاسکتے ہیں۔

واضح ریے کہ ڈیوڈ کیمرون یورپی یونین کا حصہ رہنے کے حق میں تھے اور انہوں نے برطانیہ کے یورپی یونین کے ساتھ رہنے کے لیے ملک میں ریفرنڈم کروایا تھا۔

تھریسامے نے برطانیہ کی 13ویں برطانوی وزیراعظم کی حیثیت سے ملکہ برطانیہ الزبتھ سے عہدے کا چارج لیا، اس موقع پر ڈیوڈ کیمرون نے اپنے خاندان کے ساتھ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر آخری فوٹو شوٹ بھی کروایا۔

مزید پڑھیں : تھریسا مے برطانوی وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گی

برطانیہ کی نئی وزیراعظم ٹریسا مے نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی حکومت کسی ایک طبقے کے لیے نہیں بلکہ’ایک قوم‘ کے لیے اپنی خدمات پیش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین سے علیحدگی کے فیصلے کے بعد ہم نئے چیلنجز کا سامنا کریں گے اور دنیا بھر میں ایک مضبوط اور مثبت کردار ادا کریں گے۔

تھریسامے نے اپنے پیش رو سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’عظیم اور جدید وزیر اعظم تھے۔‘

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم مارگریٹ تھیچر کے بعد تریسامے برطانیہ کی دوسری خاتون وزیر اعظم ہیں۔

برطانیہ کی نئی وزیراعظم نے اپنی کابینہ کے 4 نئے وزراء کا اعلان کیا ہے جن میں بورس جانسن کے علاوہ فلپ ہیمنڈ، ڈیوڈ ڈیوس، لیئم فوکس اور امبر رڈ کے نام شامل ہیں۔

خیال رہے کہ بورس جانسن نے برطانیہ کے یورپی یونین سے الگ ہونے کی مہم چلائی تھی۔

بورس جانسن نے سابق سیکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ کی جگہ لی ہے جب کہ سابق وزیرِ خزانہ جارج اوسبورن کو برطرف کر دیا گیا ہے۔

برطانیہ کی سابق سیکریٹری برائے توانائی امبر رڈ کو ہوم سیکریٹری جبکہ ڈیوڈ ڈیوس کو بریگزٹ وزیر مقرر کیا گیا ہے۔

یہ خبر 14 جولائی 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024