• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

انٹرنیٹ پر پریانکا کی ہم شکل کے چرچے

شائع July 13, 2016
فوٹو بشکریہ/ این ڈی ٹی وی
فوٹو بشکریہ/ این ڈی ٹی وی

کہتے ہیں اس دنیا میں ایک جیسی شکل کے سات لوگ موجود ہیں اور اگر بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی بات کی جائے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انہیں اپنی ایک ہم شکل تو ہندوستان میں ہی مل گئی ہیں۔

پریانکا چوپڑا کو ہندوستان کے ساتھ ساتھ اب پوری دنیا میں جانا جاتا ہے لیکن چندی گڑھ سے تعلق رکھنے والی ان کی ہم شکل نوپریت بنگا کو کم ہی لوگ جانتے ہوں گے۔

نوپریت کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لگائی گئی تصاویر پر نظر ڈالی جائے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پریانکا چوپڑا ان تصاویر میں موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان تصاویر کی بڑی چرچا جاری ہے اور سب کا یہی کہنا ہے کہ توپریت پریانکا سے بےحد مشابہت رکھتی ہیں۔

ان کی تصاویر پر پریانکا کے مداحوں نے کئی کمنٹس کرنا شروع کردیے جن میں ان کا کہنا تھا کہ یہ تصاویر نوپریت کی نہیں پریانکا کی ہیں۔

نوپریت نے پریانکا کی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ میں ان کے کامیاب کردار ’کاشی بائی‘ کی ڈریسنگ کی بھی نقل کی۔

Can't get over this look ☺️💞 #KashiBai #Makeover #PriyankaChopra #Bajirao #BajiraoMastani #Bollywood #IndianLook

A photo posted by Navpreet Banga (@browngirllifts) on

این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق نوپریت کا کہنا ہے کہ وہ پریانکا کے امریکی شو ’کوائنٹیکو‘ میں بھی ان کی جگہ کام کر سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ پریانکا اس وقت اپنے شو کے دوسرے حصے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ ان کی ڈیبیو ہولی وڈ فلم ’بےواچ‘ اگلے سال سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024