• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پاک فوج کا آرمی چیف سے متعلق بینرز سے اظہار لاتعلقی

شائع July 12, 2016 اپ ڈیٹ July 13, 2016

راولپنڈی: پاک فوج نے مختلف شہروں میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی حمایت میں لگے بینرز سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کے تصویر والے بینرز کا فوج یا اس سے منسلک کسی ادارے سے کوئی تعلق نہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب کی غیر معروف سیاسی تنظیم ’موو آن پاکستان‘ نے ایک بار پھر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصاویر والے بینرز ملک کے 13 شہروں کی شاہراہوں پر آویزاں کردیئے ہیں، جن میں آرمی چیف سے مارشل لاء نافذ کرنے اور ملک میں ٹیکنوکریٹس کی حکومت قائم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'جانے کی باتیں ہوئیں پرانی، خدا کے لیے اب آجاؤ'

کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس اور رینجرز ہیڈ کوارٹرز کے درمیان واقع ٹریفک انٹرسیکشن پر لگائے گئے بینرز پر لکھا ہے کہ ’جانے کی باتیں ہوئیں پرانی، خدا کے لیے اب آجاؤ۔‘

تاہم راولپنڈی کے کینٹونمنٹ کے علاقے میں میٹرو بس سروس کے ٹریک پر آویزاں ان بینرز کے حوالے سے خفیہ اداروں نے صوبائی حکومت کو رپورٹ بھیج دی ہے۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف کے حوالے سے آویزاں بینرز ہٹا دیئے گئے

ایک سیکیورٹی افسر کے مطابق اسپیشل برانچ اور دیگر انٹیلی جنس ایجنسیوں نے سڑکوں پر لگے وہ بینرز اتار لیے ہیں جن پر ’خدا کیلئے جانے کی باتیں جانے دو‘ لکھا تھا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصویر بھی موجود تھی۔

رواں سال جنوری میں بھی مذکورہ تنظیم کی جانب سے ملک کے بڑے شہروں کی معروف شاہراہوں پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصویر والے بینرز لگائے گئے تھے، جن پر لکھا گیا تھا کہ ’جانے کی باتیں جانے دو۔‘

تبصرے (1) بند ہیں

AHMAQ Jul 12, 2016 10:53pm
who is going to punish "move on"?

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024